Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

اینٹی کرپشن لاہور میں طلبی کا نوٹس، عدالت نے شیخ رشید کی درخواست نمٹادی

اینٹی کرپشن آفیسر کی جانب سے تحقیقات بند ہونے کی یقین دہانی پر درخواست نمٹائی گئی۔
شائع 05 ستمبر 2022 02:15pm
عدالت نے شیخ رشید کی درخواست اینٹی کرپشن کے بیان کی روشنی میں نمٹا دی۔

اینٹی کرپشن لاہور میں طلبی کے نوٹس کیخلاف لاہور ہائیکورٹ نے اینٹی کرپشن آفیسر کی جانب سے تحقیقات بند ہونے کی یقین دہانی پر سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی درخواست نمٹا دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے شیخ رشید کی اینٹی کرپشن لاہور میں طلبی کے نوٹس کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔

عدالت کو بتایا گیا کہ جس زمین کے حوالے سے اینٹی کرپشن نے نوٹس جاری کیےاس کی ابھی 80 فیصد رقم وصول کرنا باقی ہے، زمین کی فروخت کا معاہدہ کسی بھی طرح غیر قانونی نہیں تھا، انکم ٹیکس ریٹرن میں ڈیکلیئر شدہ زمین کو فروخت کرکے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی، اینٹی کرپشن نے غیر قانونی طور پر انکوائری شروع کی۔

استدعا ہے کہ اینٹی کرپشن میں طلبی کا نوٹس کالعدم قرار دیتے ہوئے غیر قانونی ہراساں کرنے سے بھی روکا جائے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نازیہ حسین نے عدالت میں پیش ہو کر بتایا کہ شیخ رشید کی حد تک الزام ثابت نہیں ہوا، ہماری درخواست اب غیر مؤثر ہوگئی ہے۔

بعدازاں عدالت نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی درخواست اینٹی کرپشن کے بیان کی روشنی میں نمٹا دی۔

حکومت کا الٹرساؤنڈ ہوچکا ، شیخ رشید

بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے شیخ رشید نے حکومت پر خوب تنقید کی اور کہا کہ شہباز شریف کی حکومت عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتی، حکومت کا الٹرساؤنڈ ہوچکا ، ایکسرے کی رپورٹ ہر گھر پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ معیشت تباہ ہوگئی، کوئی اس حکومت کو پیسے دینے کیلئے تیار نہیں ، نواز شریف کا حکومت کا حصہ نہ بننا درست تھا۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ حکمرانوں کےسارے کیسز ختم ہوچکےہیں، مرکز میں وزرا ءکی تعداد آئین سے زیادہ ہے۔

Sheikh Rasheed

Lahore High Court

Awami Muslim League

anti corruption

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div