Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

بلوچستان کو گیس کی سپلائی بحال کردی گئی

دریائے بولان میں دو اہم پائپ لائنیں سیلابی پانی میں بہہ گئی تھیں
شائع 05 ستمبر 2022 09:10am
تصویر: بزنس ریکارڈر
تصویر: بزنس ریکارڈر

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کی تکنیکی ٹیموں ن انتھک محنت اور کوششوں کے بعد بلوچستان کو گیس کی فراہمی بحال کردی

چند روز قبل ایس ایس جی سی کے گیس انفراسٹرکچرکی بڑے پیمانے پرتباہی کی وجہ سے سپلائی بند کردی گئی تھی، جبکہ دریائے بولان میں دو اہم 12 انچ اور 24 انچ کی پائپ لائنیں سیلابی پانی میں بہہ گئی تھیں۔

بزنس ریکارڈرکی رپورٹ کے مطابق سیلاب کی وجہ سے پائپ لائن بہہ جانے سے بلوچستان کے متعدد علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل ہوئی تھی۔

ایس ایس جی سی کی ٹیم نے متعدد موسمی اورلاجسٹک چیلنجوں کے باوجود اپنے ہدف کو مکمل کرکے صوبے میں گیس کی بحالی کو یقینی بنایا۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے سوئی سدرن کی تکنیکی ٹیموں کوسراہتے ہوئے 10 لاکھ روپے کی انعامی رقم کا اعلان کیاتھا۔

SSGC

Rain

Balochistan flood

Floods in Pakistan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div