Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

سیلاب اترے گا توعمران خان اسلام آباد کی کال دیں گے، شیخ رشید

پہلے قومی خزانے پر ڈاکہ ڈالا گیا اب غریب کی جیب پرڈاکہ ڈال رہے ہیں، سابق وفاقی وزیر
شائع 04 ستمبر 2022 02:09pm
6 مہینوں میں حکومت کا الٹراساؤنڈ ہوگیا ہے، سربراہ عومی مسلم لیگ
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
6 مہینوں میں حکومت کا الٹراساؤنڈ ہوگیا ہے، سربراہ عومی مسلم لیگ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سیلاب اترے گا توعمران خان اسلام آباد کی کال دیں گے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ آئی ایم ایف نے حکومت کےساتھ 608 ارب وصولی کا مزید معاہدہ کیا ہے، پہلے قومی خزانے پر ڈاکہ ڈالا گیا اب غریب کی جیب پرڈاکہ ڈال رہے ہیں، 6 مہینوں میں حکومت کا الٹراساؤنڈ ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں سیلاب نے لوگوں کی آنکھیں کھول دیں، 5ستمبر بروز سوموار جسٹس امجد رفیق کی عدالت لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوں گا۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ سیلاب نے پی ڈی ایم کی ساکھ راکھ بنادی، لوٹا ممبران کی عوام شکل نہیں دیکھنا چاہتے، جن منی لانڈرزکو اپنے لوگ چندہ دینےکوتیارنہیں دوسرے ملک کیسے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں میں پیٹرول لینے اور بجلی کا بل دینے کی سکت نہیں، آپ مزید اضافہ کرنے جارہے ہیں، ستمبر ستمگرہوگا، سیلاب اترے گاتوعمران خان اسلام آباد کی کال دیں گے ۔

Sheikh Rasheed

اسلام آباد

imran khan

Awami Muslim League

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div