Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

ایشیا کپ ٹی 20: 182 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری

متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ...
اپ ڈیٹ 05 ستمبر 2022 08:35am
بھارتی ٹیم نے گروپ میچ میں گرین شرٹس کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ بی سی سی آئی
بھارتی ٹیم نے گروپ میچ میں گرین شرٹس کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ بی سی سی آئی

متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو جیتنے کیلئے 182 رنز کا ہدف دے دیا۔

بھارت کے 182 رنز کے ٹارگیٹ کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، پاکستان نے 13 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر107 رنز بنالیے، کپتان بابر اعظم 14 اور فخرزمان 15 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

محمد رضوان نے 54 رنز جبکہ محمد نواز نے 24 رنز بنالیے ہیں۔

پاکستان کی دعوت پر بھارتی ٹاپ آرڈر نے لاٹھی چارج کیا جس میں روہت شرما اور لوکیش راہول نے 28-28 رنز بنائے۔ ویرات کوہلی نے 44 گیندوں پر 60 رنز اسکور کیے۔

دوسری جانب لیگ اسپنر شاداب خان نے دو وکٹیں لیں۔

بھارت نے مقررہ اوورز میں سات وکٹوں پر 181 رنز کا ٹوٹل بنالیا۔

اس سے قبل، ایشیا کپ ٹی 20 کے سپر 4 مرحلے کے دوسرے میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج ایک بار پھر ٹکرائیں گے۔

ٹی20 ایشیا کپ میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ ‘‘اے’’ میں شامل کیا گیا تھا، دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلے میچ میں بھارتی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گرین شرٹس کو 5 وکٹوں سے شکست دی اور پھر ہانگ کانگ کو بھی 40 رنز سے زیر کیا۔

گرین شرٹس نے بھی اپنے گروپ میچ میں ہانگ کانگ کو 155 رنز کے ریکارڈ مارجن سے شکست دی تھی۔

فائنل فور مرحلے میں آج ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کا مقابلہ دبئی میں ہی ہو گا، میچ پاکستانی وقت کےمطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔

ہانگ کانگ کو شکست دینے کے بعد گرین شرٹس گروپ مرحلے میں روایتی حریف سے شکست کا حساب برابر کرنے کیلئے پرعزم ہیں،ابھی تک دونوں میچز میں کپتان بابر اعظم کا بلا نہیں چل سکا جس کی وجہ سے ابتدا میں پاکستان اور محمد رضوان کا اسٹرائیک ریٹ بھی متاثر ہوا۔

دوسری جانب فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا کہ بھارت کیخلاف بہترین کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے، پہلے میچ میں صورتحال ہی ایسی تھی کہ رنزپڑگئے، اب کوشش ہوگی، وہ غلطیاں نہ دہرائیں ، یہاں کی کنڈیشنز ایسی ہیں کہ کریمپس آجاتے ہیں۔

قومی ٹیم کو دھچکا،شاہنواز دھانی بھارت کیخلاف میچ سے باہر

دوسری جانب شاہین شاہ آفریدی اور محمد وسیم جونیئر کے بعد فاسٹ بولر شاہ نواز دھانی بھی ان فٹ ہو کر بھارت کیخلاف آج کے میچ سے باہر ہوگئے۔

فاسٹ بولر شاہنواز دھانی سائیڈ اسٹرین انجری کے باعث میچ سے باہر ہوئے، وہ ہانگ کانگ کیخلاف میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھے۔

بھارت کیخلاف میچ کیلئے دھانی کی جگہ محمد حسنین یاحسن علی کوپلیئنگ الیون میں شامل کیا جائے گا۔

بھارت کیخلاف میچ سے قبل پاکستان ٹیم کا دبئی کے ہوٹل میں ڈنر

ایشیا کپ ٹی 20 کے سپر 4 مرحلے میں بھارت کیخلاف میچ سے قبل پاکستان ٹیم نے دبئی کے ہوٹل میں ڈنرکیا۔

پی سی بی کے آفیشل ٹوئٹراکاؤنٹ پرڈنرکی تصاویرشیئرکی گئیں۔

ڈنرپاکستان ٹیم کے منیجرمنصور رانا کی جانب سے دیا گیا جس میں اسکواڈ کے اراکین اورفیملیز نے شرکت کی۔

پاکستان ٹیم بھارت کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، شاہد آفریدی

سابق کپتان شاہدآفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم بھارت کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ،کھلاڑیوں میں تمام خصوصیات موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان بھارت کو شکست دے کر حساب چکتا کرے گا، خواہش ہے ٹیم ٹرافی لے کر پاکستان آئے۔

بھارت کیخلاف میچ کیلئے مڈل آرڈرکوذمہ داری نبھانا ہوگی، سابق چیف سلیکٹر

سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس کا کہنا ہے کہ بھارت کیخلاف میچ کیلئے مڈل آرڈرکوذمہ داری نبھاناہوگی۔

لاہورقلندرزکے سی ای او عاطف رانانےکہا کہ ماضی کو بھول کر نئے مقابلےکیلئےتیارہوناہوگا۔

سابق ہاکی اولپئن توقیرڈارنےکپتان بابراعظم کو جارحانہ کپتانی کا مشورہ دے دیا۔

پاکستان کو ہرانے کیلئے اچھی کرکٹ کھیلنا پڑے گی، راہول ڈریوڈ

دوسری جانب بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ نے کہا ہے کہ پاکستان کیخلاف میچ ہمیشہ چیلنجنگ ہوتا ہے، دباؤ بھی ہوتا ہے اور ایسے میچز سے پتہ چلتا ہے کہ آپ کہاں کھڑے ہیں، پاکستان کو ہرانے کیلئے اچھی کرکٹ کھیلنا پڑے گی۔

india

پاکستان

Asia cup

asian cricket council

Asia Cup 2022

Pakistan vs India

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div