Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

وزیراعظم اور سری لنکن صدر کے درمیان رابطہ، سیلاب سے نقصانات پر اظہار افسوس

صدر رانیل وکرما سنگھے نے سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر شہباز شریف سے تعزیت کی۔
شائع 04 ستمبر 2022 09:02am
سری لنکن صدر کو پاکستان میں سیلاب اور بارشوں سے تباہی سے آگاہ کیا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
سری لنکن صدر کو پاکستان میں سیلاب اور بارشوں سے تباہی سے آگاہ کیا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

وزیراعظم شہبازشریف اور سری لنکن صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، صدر رانیل وکرماسنگھے نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔

ٹیلی فونک رابطے کے دوران سری لنکن صدر نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر ہمدردی کا اظہار کیا اور جانوں کے ضیاع پر وزیر اعظم سے تعزیت کی۔

صدر رانیل وکرما سنگھے نے پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جو غیر متوقع قدرتی آفت کا عزم کے ساتھ مقابلہ کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے آزمائش کی اس گھڑی میں صدر وکرما سنگھے کا ہمدردی اور حمایت کے اظہار پر شکریہ ادا کیا اور انہیں پاکستان بھر میں غیر معمولی بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی سے آگاہ کیا۔

وزیر اعظم نے اس امر پر روشنی ڈالی کہ سیلاب نے انسانی جانوں، ذریعہ معاش، مویشیوں، فصلوں، املاک اور اہم انفراسٹرکچر کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے۔

وزیر اعظم نے صدر وکرما سنگھے کو حکومت کے بہترین مربوط انسانی ردعمل سمیت ایک ریلیف فنڈ کے قیام سے بھی آگاہ کیا جس میں پاکستان اور بیرون ملک مقیم لوگ سیلاب کی امدادی سرگرمیوں میں عطیات دے سکتے ہیں۔

انہوں نے سیلاب کی شدت کے بارے میں بین الاقوامی برادری میں آگاہی بڑھانے کی ضرورت کا اعادہ کیا جس سے ملک کا ایک تہائی حصہ ڈوب گیا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے وکرما سنگھےکو سری لنکا کا نیا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔

دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

اسلام آباد

floods

PM Shehbaz Sharif

Ranil Wickremesinghe

Sri Lanka president

Floods in Pakistan

Madad Karo

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div