Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

محکمہ کھیل خیبرپختونخوا میں کروڑوں روپے کی مالی بے قاعدگیاں، منظرعام پرآگئیں

ٹھیکہ ٹینڈرلاگت سے 18 فیصد کم پر دیا گیا
شائع 04 ستمبر 2022 12:15pm
تصویر/فائل
تصویر/فائل

پشاور: محکمہ کھیل خیبرپختونخوا میں کروڑوں روپے کی مالی بے قاعدگیوں کی آڈٹ رپورٹ منظرعام پرآگئیں۔

جمرود اسپورٹس کمپلیکس کی بحالی اوراپ گریڈیشن کا ٹھیکہ ٹینڈرلاگت سے 18 فیصد کم پر دیا گیا یعنی 26 کروڑ9 لاکھ روپے سے زیادہ کا ٹھیکہ 21 کروڑ39 لاکھ روپے میں دیا گیا۔

ٹھیکہ دارکی جانب سے سیکیورٹی اورکال ڈپازٹ کی مَد میں 2 کروڑ 9 لاکھ روپے جمع کرائے جبکہ ٹھیکہ دارکو 2 کروڑ23 لاکھ روپے جمع کرانے تھے۔

اضافی سیکیورٹی رقم کم جمع ہونے کے باعث ٹھیکیدارکو فائدہ پہنچا کر قومی خزانے کونقصان پہنچایا گیا۔

ڈی جی اسپورٹس کے اکاونٹ سے 2021 اور2022 میں ہوٹلنگ کی مد میں 43 لاکھ 44 ہزار روپے اضافی دیے گئے، 4 روزہ انڈر21 گیمز کیلئے ہوٹل کا بل 7 دن کے حساب سے ادا کیا گیا۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق انڈر21 گیمزمیں ہوٹل اور ٹی اے ڈی اے کی مد میں 2 کروڑ 94 لاکھ روپے کی مشکوک ادائیگی کی گئی۔

خیبر پختونخوا

peshawar

sports

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div