Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

ہماری حکومت ختم کی گئی تو پیٹرول 100 روپے لیٹر تھا، عمران خان کا دعویٰ

پی ڈی ایم جو مرضی کرلے، اب جیت نہیں سکتی
شائع 02 ستمبر 2022 08:51pm
ڈیزل مہنگا ہوتا ہے تو ہر چیز مہنگی ہو جاتی ہے۔ فوٹو — فائل
ڈیزل مہنگا ہوتا ہے تو ہر چیز مہنگی ہو جاتی ہے۔ فوٹو — فائل
Imran Khan’s blasting speech at Gujrat | PTI Power Show | Aaj News

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا کہ ملک میں جب ڈیزل مہنگا ہوتا ہے تو ہر چیز مہنگی ہو جاتی ہے۔

گجرات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت ختم کی گئی تو پیٹرول 100 روپے لیٹر تھا، ملک میں جب ڈیزل مہنگا ہوتا ہے تو ہر چیز مہنگی ہو جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری قوم کواب شعور آگیا ہے، بڑے خواب دیکھنے والا انسان ترقی کرتا ہے، اللہ تعالیٰ نے اس ملک کو 12موسم دیئے ہیں جہاں کوئی بھی فصلیں اگائی جا سکتی ہیں۔

اللہ نے اس ملک کو 12موسم دیئے ہیں

عمران خان نے کہا کہ غلام ذہن کبھی ترقی نہیں کرسکتے، غلام ہندوستان میں قائداعظم آزاد اور ایک غیرت مند لیڈر تھے، دنیا سے عزت کرانی ہے تو پہلے اپنی عزت خود کرنی ہوگی، اسی لئے ہم نےسب سے پہلے اپنی قوم کو حقیقی طور پر آزاد اور انہیں حقوق دینے ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ عظیم قوم لوگوں کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاتی، ملک کے سربراہ کو کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلانا چاہئے، ہم نے ملک میں انصاف کا نظام ٹھیک کرکے کمزور کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

ملک کے سربراہ کو کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلانا چاہئے

عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈحکومت اپنےآقاؤں کی غلامی کررہی ہے، روس30 فیصد کم قیمت پر تیل دے تو میں کیوں نہ لوں، بھارت روس سے 40 فیصد کم قیمت پر تیل خریدتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کے خلاف انھوں نے پراپیگنڈا کیا، 26 سال پہلے انصاف کی تحریک شروع کی، جس میں ہمیشہ عدلیہ کی آزادی کے لئے جدوجہد کی، نواز شریف نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا تھا لیکن میں نے کبھی عدلیہ کے خلاف بات نہیں کی۔

میں نے کبھی عدلیہ کے خلاف بات نہیں کی

انہوں نے وزیر خارجہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کہتے تھے عمران خان کی کانپیں ٹانگیں گی، بلاول سےکہتا ہوں، پہلے اردو تو سیکھ لو۔

بلاول سے کہتا ہوں، پہلے تم اردو تو سیکھ لو

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہمارے دور میں مہنگائی کی شرح 17 فیصد تھی، جو 45 فیصد ہوگئی ہے، ہمارے دور میں بجلی 18 روپے فی یونٹ تھی، آج یہی بجلی 36 روپے فی یونٹ ہے، یہ مہنگائی کم کرنے نہیں،کرپشن کیسز بند کرنے آئے تھے۔

تحریک انصاف چیئرمین نے کہا کہ پرویز مشرف نے این آر او دے کر ان کے کیسز ختم کئے، پیسا عوام کا تھا، پرویز مشرف کیسےکیسز بند کر سکتے تھے، کرپشن کا مطلب قوم کا پیسا چوری کرنا ہے۔

پی ڈی ایم جو مرضی کرلے،اب جیت نہیں سکتی

عمران خان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کی تحریک میں چوروں کو چھپنےکی جگہ نہیں ملےگی، مجھ پر دہشتگردی کا مقدمہ درج کرادیا گیا ہے، پی ڈی ایم جو مرضی کرلے، اب جیت نہیں سکتی۔

PDM

imran khan

Gujrat

PTI jalsa

FM Bilawal

Petrol Diesel Price

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div