Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

بغاوت پر اکسانے کا کیس: شہباز گل کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

چیف جسٹس اطہرمن اللہ پیرکو شہباز گل کی درخواست ضمانت پرسماعت کریں گے ۔
شائع 02 ستمبر 2022 01:15pm
شہباز گل نے ضمانت بعد از گرفتاری کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
شہباز گل نے ضمانت بعد از گرفتاری کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہبازگل کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقررکردی۔

اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ پیر(4ستمبر) کو شہباز گل کی درخواست ضمانت پر سماعت کریں گے ۔

قبل ازیں شہباز گل نے ضمانت بعد از گرفتاری کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا، درخواست میں ایس ایچ او کوہسار، سٹی مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

درخواست میں مؤقف اپنایا کیا گیا کہ درخواست گزار سابق وزیراعظم عمران خان کا چیف اسٹاف افسر ہے، جسے 9 اگست کو تھانہ کوہسار پولیس نے گرفتار کیا اور17 اگست کو پمز کے سینئر ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے معائنہ کیا۔

مزید پڑھیں: بغاوت کیس: شہباز گل کی درخواست ضمانت خارج

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل اور پمز کے میڈیکل بورڈ کے مطابق درخواست گزار پر تشدد کے شواہد ملے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت کیس کے حتمی فیصلے تک ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرے۔

یاد رہے کہ 3 اگست کو اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بغاوت کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی درخواست ضمانت خارج کر دی تھی۔

ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا تھا۔

pti

پاکستان

imran khan

shahbaz gill

Islamabad High Court

Chief Justice Athar Minallah

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div