Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

سیلاب زدہ علاقوں کی صورتحال دیکھنے کے بعد نیند نہیں آتی: مریم اورنگزیب

وزیراعظم نے سندھ کے لئے 15 ارب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے لئے دس، دس ارب روپےکی گرانٹ دی ہے
شائع 01 ستمبر 2022 10:25pm
اب تک 15 ارب روپے تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ فوٹو — اے پی پی
اب تک 15 ارب روپے تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ فوٹو — اے پی پی

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں کی صورتحال دیکھنے کے بعد نیند نہیں آتی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ سیلاب کے باعث 1200 کے قریب جاں بحق جب کہ 4 ہزار زخمی ہوئے، جاں بحق افراد میں 400 کے قریب بچے بھی شامل ہیں جب کہ لوگوں کے مویشی،گھر اور املاک سیلاب میں بہہ گئیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سےمتاثرہ ملکوں کی فہرست میں شامل ہے، سیلاب متاثرین کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے امدادی سامانا پہنچایا جارہا ہے جب کہ انہیں 25 ہزار روپے فی خاندان بھی دیے جا رہے ہیں، 6 لاکھ خاندانوں میں اب تک 15 ارب روپے تقسیم کئے جا چکے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم نے سندھ کے لئے 15 ارب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے لئے دس، دس ارب روپےکی گرانٹ دی ہے، اس کے علاوہ تعلیمی اداروں میں متاثرہ علاقوں کے طلباءکے لئے فنڈ ریزنگ کا آغاز بھیکردیا گیا ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عمران خان کی حکومت ہے، انہیں سیاست چمکانے کے بجائے متاثرین کی مدد کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آج پہلی مرتبہ سچ بولا ہے کہ وہ خطرناک ہیں، ہم بھی یہی کہتے رہے ہیں عمران خان ملک کے لئے خطرناک ہیں۔

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

imran khan

floods

Pakistan Flood

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div