Aaj News

امریکی نوجوان پر20 ہزار سے زائد شہد کی مکھیوں کا حملہ، وینٹی لیٹر پرمنتقل

نوجوان نے شہد کی مکھیوں کے چھتے کوحادثاتی طورپرتوڑ دیا تھا
شائع 01 ستمبر 2022 10:02am
<p>تصویر: ارتھ ڈاٹ کام</p>

تصویر: ارتھ ڈاٹ کام

امریکی ریاست اوہائیو میں ایک نوجوان کو ہزاروں شہد کی مکھیوں نے کاٹ لیا، جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

میڈیا کے مطابق 20 سالہ آسٹن بیلامی نے درخت سے شہد کی مکھیوں کے چھتے کوحادثاتی طورپرنقصان پہنچا دیا تھا،مکھیوں کے حملے کے نتیجے میں نوجوان گزشتہ رات سے کوما میں ہے۔

نوجوان کی والدہ شونا کارٹرنے طبی اخراجات کی ادائیگی کے لیے آن لائن فنڈ جمع کرنے والی ایک تنظیم کے توسط سے کہا کہ ان کا بیٹا اس وقت اسپتال میں وینٹی لیٹر پر ہے۔

والدہ نے بتایاکہ بیلامی لیموں کے درخت کی شاخوں کو تراش رہا تھا، جب اس نے نادانستہ طور پرشہد کی مکھیوں کے چھتے کو کاٹ دیا اوراس پر ہزاروں کی تعدادمیں مکھیاں حملہ آور ہوگئیں۔

نوجوان کی دادی کا کہنا تھا کہ آسٹن بیلامی مدد کرو مدد کرو پکار رہا تھا لیکن اس کی مدد کے لئے کوئی نہیں آیا، میں مدد کے لئے سیڑھی پر چڑھنے کی کوشش کر رہی تھی لیکن اس تک نہیں پہنچ سکی کیونکہ شہد کی مکھیوں کی تتعداد بہت زیادہ تھی۔

والدہ کے مطابق ڈاکٹرزپُرامید ہیں کہ میرا بیٹا مکمل صحت یاب ہو جائے گا۔

USA

Honey Bee

Ohio

Comments are closed on this story.

مقبول ترین