Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

ایشیا کپ: ہانک کانگ کو 40 رنز سے شکست، بھارت سُپر 4 میں

بھارت کے 193 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہانک کانگ کی ٹیم 5 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنا سکی
اپ ڈیٹ 01 ستمبر 2022 09:26am
بھارت نے دو وکٹوں کو نقصان پر 192 رنز بنائے۔ فوٹو — سوشل میڈیا
بھارت نے دو وکٹوں کو نقصان پر 192 رنز بنائے۔ فوٹو — سوشل میڈیا

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی گروپ مرحلے میں بھارت نے ہانک کانگ کو 40 رنز سے ہرا کر سُپر فور میں جگہ بنا لی۔

دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے چوتھے مقابلے میں ہانک کانگ نے ٹاس جیت کر بھارتی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس میں بھارت نے مقرر اوورز میں 2 وکٹوں کو نقصان پر 192 رنز بنائے۔

میچ کی پہلی اننگ میں بھارت کی جانب سے سوریا کمار ناقابلِ شکست 68 اور ویرات کوہلی نے بغیر وکٹ گنوائے 59 اسکور کئے۔بولنگ میں ہانگ کانگ کے محمد غظنفر اور ایوش شکلا ایک، ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوسکے۔

بھارت کے 193 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہانک کانگ کی ٹیم 5 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنا سکی۔

دوسری اننگز میں بلے بازی کرتے ہوئے ہانک کانگ کے بابر حیات 41، کنچت شاہ 30 اور زیشان علی ناقابلِ شکست 26 رنز بنا کر ٹیم کو کامیابی دلانے میں ناکام رہے۔

بولنگ میں بھارت کے بھونیشور کمار، روندرا جڈیجا اور ارشدیپ سنگھ ایک، ایک کھلاڑی کو پویلئن کی راہ دکھانے میں کامیاب ہوئے۔

میچ میں 26 گیندوں پر 68 رنز کی جارہانہ اننگز کھیلنے پر سوریا کمار میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔

بھارت 28 اگست کو ایونٹ کے دوسرے میچ میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے چکا یے۔

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں اگلا میچ سری لنکا اور بنگلادیش کے درمیان کل دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

india

virat kohli

dubai

Asia Cup 2022

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div