Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

وزیراعظم شہباز شریف نے ن لیگ کے ارکان اسمبلی کو کل اسلام آباد طلب کرلیا

شہباز شریف نے اہم پارٹی عہدیداروں اور رہنماؤں کو بھی اسلام آباد آنے کی دعوت دیدی ہے۔
شائع 31 اگست 2022 02:42pm

وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کیلئے مسلم لیگ ن کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو کل اسلام آباد طلب کرلیا۔

وزیراعظم سیلاب متاثرین کی امداد کو بروقت یقینی بنانے کیلئے لیگی ارکان کو متحرک کریں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کل مسلم لیگ ن کے ارکان سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلی کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔

شہباز شریف نے اہم پارٹی عہدیداروں اور رہنماؤں کو بھی اسلام آباد آنے کی دعوت دیدی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاوس میں سیلاب متاثرین کی امداد اور انکی بحالی کے معاملات زیر غور آئیں گے۔ شہباز شریف سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کیلئے لیگی ارکان سے مشاورت اور تجاویز طلب کریں گے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم لیگی ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں کو سیلاب متاثرین کی امداد کے حوالے سے خصوصی ٹاسک بھی سونپیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف لیگی ارکان اسمبلیوں سے سیلاب متاثرین کیلئے عطیات دینے کی درخواست کریں گے اور ارکان اسمبلی کو سیلاب متاثرین کیلئے فنڈ ریزنگ کی بھی ہدایت کریں گے۔

PMLN

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div