Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کردی

بجلی کی قیمت میں کمی جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔
شائع 31 اگست 2022 02:15pm
اس کمی کا اطلاق کے الیکڑک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
اس کمی کا اطلاق کے الیکڑک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

کراچی کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر ہے کہ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 63 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے ، اس کمی کا اطلاق کے الیکڑک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق نیپرا اتھارٹی اس سلسلے میں تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی۔

کے الیکٹرک حکام کے مطابق آر ایل این جی کے استعمال میں کمی کے باعث لاگت میں کمی ہوئی، اس کے علاوہ جون کی نسبت جولائی میں بجلی کی طلب بھی کم ہوئی، جون کی نسبت جولائی میں لوڈشیڈنگ میں 43 فیصد کمی ہوئی۔

چیئر مین نیپرا نے درخواست کی سماعت کے دوران کہا کہ صارفین کی جانب سے لوڈشیڈنگ کی بہت زیادہ شکایات موصول ہوئی ہیں۔

nepra

electricity

K-Electric

Fuel adjustment charges

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div