Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
18 Ramadan 1445  

11 سالہ عائشہ نے گولڈ و سلور میڈل پاکستان کے نام کردیا، سیلاب متاثرین کیلئے 50 ہزار روپے امداد کا بھی اعلان

عائشہ ایاز کسی بھی انٹرنیشنل ایونٹ میں دو گولڈ ایک سلور اور برونز میڈل جیتنے والی پہلی کم عمر پاکستانی ایتھلیٹ بن گئی ہیں
شائع 30 اگست 2022 06:30pm
گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کر چکی ہیں۔ فوٹو — سوشل میڈیا
گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کر چکی ہیں۔ فوٹو — سوشل میڈیا

11 سالہ عائشہ ایاز نے تھائی لینڈ میں ہونے والی انٹرنیشنل تائی کوانڈو چیمپئین شپ میں ایک گولڈ اور سلور میڈل جیت لیا۔

واضح رہے کہ عائشہ ایاز کسی بھی انٹرنیشنل ایونٹ میں گولڈ، سلور اور برونز میڈل جیتنے والی پہلی کم عمر پاکستانی ایتھلیٹ بن گئی ہیں۔

ایونٹ میں پاکستان کے نام طمغے سمیٹنے کے بعد عائشہ ایاز نے سیلاب متاثرین کے لئے 50 ہزار روپے امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیلاب کا سن کر بہت دکھ ہوا ہے، اس مشکل گھڑی میں قوم کے ساتھ کھڑی ہوں۔

خیبرپختونخوا کے علاقے سوات سے تعلق رکھنے والی عائشہ ایاز 2020 میں دبئی میں منعقد ہونے والے تائی کوانڈو کے بین الاقوامی مقابلوں میں انڈر10 کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کر چکی ہیں۔

thailand

Gold Medal

Martial art

taekwondo

ayesha ayaz

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div