Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

چین کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 100 ملین یو آن امداد کا اعلان

چین نے 25 ہزار خیموں اور دیگر امدادی اشیاء کا عطیہ کیا ہے۔
شائع 30 اگست 2022 12:56pm
چین کی فضائیہ کی جانب سے  300 خیموں کی پہلی کھیپ بھی کراچی پہنچ رہی ہے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
چین کی فضائیہ کی جانب سے 300 خیموں کی پہلی کھیپ بھی کراچی پہنچ رہی ہے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

چین کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے100 ملین یو آن امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔

چین کے صدرشی جن پنگ اوروزیراعظم لی کی چیانگ نے پاکستان میں سیلاب سے جانی اورمالی نقصانات پر پاکستانی قیادت اور عوام سے افسوس اور بھرپور یکجہتی کا اظہارکیا ۔

چینی قیادت نے صدرعارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف کے لیے خصوصی پیغام میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

چینی قیادت کا پیغام پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے پاکستانی قیادت کو پہنچایا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے صدرشی جن پنگ اوروزیراعظم لی کی چیانگ کوتہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ہمیشہ کی طرح چین کی قیادت اور عوام نے پاکستان دوستی اورفراخ دلی کا مظاہرہ کیا ہے۔

دوسری جانب چین کی طرف سے متاثرین کے لیے 100ملین یوآن امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔

چین نے 25 ہزار خیموں اور دیگر امدادی اشیاء کا عطیہ کیا ہے جبکہ چین کی فضائیہ کی جانب سے 300 خیموں کی پہلی کھیپ بھی کراچی پہنچ رہی ہے۔

china

پاکستان

PM Shehbaz Sharif

Floods in Pakistan

xi jing ping

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div