Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

آئی ایم ایف پروگرام میں جا کر عوام کی کمر توڑی جارہی ہے: فواد چوہدری

مفتاح صاحب جواب دیں فون کیوں ریکارڈ کیے گئے، البتہ لیک کی گئی آڈیو میں ایڈیٹنگ کی گئی ہے
شائع 29 اگست 2022 06:01pm
سیلاب سے بڑی تباہی سندھ اور بلوچستان میں مچی ہے۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز
سیلاب سے بڑی تباہی سندھ اور بلوچستان میں مچی ہے۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز

سابق وفاقی وزیر اور رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فواد چوہدری نے کہا کہ ہر چیز کا عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام میں جاکر عوام کلی کمر توڑی جا رہی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جس کی وجہ سے عام آدمی پریشان ہے، آئی ایم ایف پروگرام میں جا کر عوام کی کمر توڑی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیکٹریاں بند کرنے سے معیشت کیسے چل سکتی ہے، ہر چیز آئی ایم ایف پر ڈال دینا مناسب نہیں ہے اور اگر عوام کو ریلیف دینے کی بات کرنا غداری ہے تو یہ ہم کرتے رہیں گے۔

آڈیو لیک پر بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمارے ٹیلیفون ریکارڈ کیے جا رہے ہیں، مفتاح صاحب جواب دیں فون کیوں ریکارڈ کیے گئے، البتہ لیک کی گئی آڈیو میں ایڈیٹنگ کی گئی ہے۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اقدامات کرتی تو ملک میں سیلابی صورتحال نہ ہوتی، ان کی ساری توجہ جھوٹے مقدمات بنانے پر ہے، حکومت عمران خان کو سیاست سے باہر کرنے پر لگی ہوئی ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب حکومت کی کارکردگی بہترین ہے جب کہ سیلاب سے بڑی تباہی سندھ اور بلوچستان میں مچی ہے۔

fawad chaudhry

اسلام آباد

Miftah Ismail

audio leak

IMF program

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div