Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

لاہور، منافع خوروں نے تِرپال بھی مہنگے کردیے

دوکانداروں کا کہنا ہے کہ مال فیکٹریوں سے مہنگا ہوگیا ہے
شائع 28 اگست 2022 11:39am
فلاحی تنظیم کے رضاکار سیلاب متاثرین  کیلئے ٹینٹ  لگا رہے ہیں۔ تصویر فیس بک
فلاحی تنظیم کے رضاکار سیلاب متاثرین کیلئے ٹینٹ لگا رہے ہیں۔ تصویر فیس بک

لاہور: ملک میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہی کے پیش نطرمنافع خوروں نے تِرپال بھی مہنگے کردیے ہیں۔

لاہور کی نولکھا مارکیٹ میں سیلاب زدہ علاقوں میں کیمپوں میں استعمال ہونے والی تِرپال کی قیمت فی مربع فٹ قیمت 7 روپے سے بڑھ کر 10 سے 12 روپے تک پہنچ گئی جبکہ منافع خوروں نے 4 ہزار روپے میں ملنے والے کیمپ کی قیمت 7 ہزار روپے کر دی۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد دوکانداروں کا کہنا ہے کہ مال فیکٹریوں سے مہنگا ہوگیا ہے، جبکہ سیلاب زدگان کی امداد کیلئے کیمپ خریدنے والے افراد نے کہا کہ مشکل میں پھنسے لوگوں کی مدد کیلئے اس وقت یہ چیزیں سستی ہونی چاہیے تھیں مگر مافیا نے مہنگی کر دی ہیں۔

ڈپنٹی کمشنر (ڈی سی) لاہور نے ٹینٹ اور دیگر امدادی سامان زائد قیمت پر فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا لیکن اس پرعمل درآمد نہیں ہوسکا۔

نیشنل ڈیزاسٹر میجنمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی رپورٹ کے مطابق ملک میں 14 جون سے اب تک بارشوں اور سیلاب سے ایک ہزار 33 افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں۔

cm punjab

lahore

Rain

Pakistan Flood

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div