Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

سیلاب کاخدشہ: وزیراعلیٰ پنجاب کا متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام تیاریاں مکمل رکھی جائیں۔
اپ ڈیٹ 28 اگست 2022 02:10pm
دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ کو 24 گھنٹے مانیٹر کیا جائے، چوہدری پرویز الہٰی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ کو 24 گھنٹے مانیٹر کیا جائے، چوہدری پرویز الہٰی فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی نے سیلاب کے خدشے کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے سیلاب کے خدشے کے پیش نظر میانوالی کی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم جاری کردیا۔

چوہدری پرویزالہٰی نے کہا کہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام تیاریاں مکمل رکھی جائیں، دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ کو 24 گھنٹے مانیٹر کیا جائے، لوگوں کے بروقت انخلاء کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، متعلقہ افسران دریا کے بند اور حفاظتی پشتوں کا موقع پر جا کر خود جائزہ لیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ادویات، پینے کے صاف پانی، مویشیوں کیلئے چارہ اور ضروری ساز و سامان کا وافر اسٹاک رکھا جائے، حفاظتی انتظامات ہر لحاظ سے مؤثر اور جامع ہونے چاہئیں، کشتیاں، ڈی واٹرنگ سیٹ اور دیگر آلات 100فیصد فنکشنل ہونے چاہئیں۔

cm punjab

lahore

Rain

Chaudhry Pervaiz Elahi

floods

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div