Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

امریکا سے تعلقات ختم کرنے کا ہم نے کبھی نہیں کہا: شیریں مزاری

اتنے دن سے سیلاب آیا ہوا ہے، اس وقت سے حکومت کہاں تھی؟
شائع 26 اگست 2022 11:31pm
حکومت معیشت کے ساتھ کیا کر رہی ہے۔ فوٹو — فائل
حکومت معیشت کے ساتھ کیا کر رہی ہے۔ فوٹو — فائل
Exclusive Interview with Shireen Mazari | Rubaroo with Shaukat Paracha | Aaj News

سابق وفاقی وزیر اور رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ ہم نے کبھی نہیں کہا امریکا سے ہماری جنگ ہے۔

آج نیوز کے پروگرام ‘روبرو’ میں خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے شیریں مزاری نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اتنے دن سے سیلاب آیا ہوا ہے، اس وقت سے حکومت کہاں تھی۔

انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمتیں دنیا میں کم ہورہی ہیں، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ بجلی کے بلوں میں آرہی ہے، یہ حکومت معیشت کے ساتھ کیا کر رہی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی نہیں کہا کہ امریکا سے ہماری جنگ ہے یا ان سے تعلقات ختم کردیے جائیں، البتہ ہم کہتے ہیں کہ ہمارے اندرونی معاملات میں امریکا مداخلت نہ کرے۔

اسلام آباد

USA

shireen mazari

electricity bills

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div