Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

پی ڈی ایم قیادت کے خلاف مقدمات کا معاملہ، خیبرپختونخوا حکومت کا اعلامیہ معطل

صوبائی حکومت نے پی ڈی ایم قیادت کے خلاف مقدمات کے لیے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کو اختیارات تفویض کئے تھے۔
شائع 26 اگست 2022 12:42pm
عدالت نے صوبائی حکومت سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کرکے 13ستمبر تک جواب طلب کرلیا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بی بی سی
عدالت نے صوبائی حکومت سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کرکے 13ستمبر تک جواب طلب کرلیا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بی بی سی

نفرت انگیز بیانات پرپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) قیادت کے خلاف مقدمات کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا حکومت کا اعلامیہ معطل کردیا۔

صوبائی حکومت نے پی ڈی ایم قیادت کے خلاف مقدمات کے لیے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (اے اے سی) کو اختیارات تفویض کئے تھے۔

پی ٹی آئی رہنما علی آمین گنڈا پور کی درخواست پر اے اے سی کو مقدمات درج کرنے کا اختیار دیا گیا تھا،جس کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔

جسٹس وقار اور جسٹس شاہد نے درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ سیاسی مقاصد کے لیے سی آر پی سی کے سیکشن 196 کا غلط استعمال کیا گیا کیونکہ سیکشن 196 کسی آفیسرکو ایف آئی آر درج کا اختیار نہیں دیتا،صوبائی حکومت کا اعلامیہ غیرقانونی ہے اس لیے اعلامیہ معطل کیا جائے۔

عدالت نے درخواست گزار کی استدعا منظور کرکے صوبائی حکومت کے اعلامیکو حکم امتناع کے تحت معطل کردیا۔

عدالت نے صوبائی حکومت سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کرکے 13ستمبر تک جواب طلب کرلیا۔

KPK govt

Peshawar High Court

PDMA

Declaration

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div