Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

شہباز گِل کیس: تفتیشی افسرریکارڈ لیکرکراچی چلاگیا، عدالت برہم

ریکارڈ نہ آیا توایس ایس پی اورآئی جی اسلام آباد کوبلائیں گے
اپ ڈیٹ 27 اگست 2022 01:29pm

سیشن کورٹ اسلام آباد نے شہبازگل کی درخواست ضمانت پرسماعت کے دوران تفتیشی افسرکے کراچی چلے جانے پرکہا ہے کہ اگرریکارڈ نہیں آتا تو پھرایس ایس پی اورآئی جی اسلام آباد کو بلائیں گے۔

ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی درخواست ضمانت پرسماعت ایڈیشنل سیشن طاہرعباس سپرا نے کی۔ ملزم شہباز گل کی جانب سے وکیل علی بخاری اور فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے آغازپرجج نے استفسارکیاکہ درخواست پرتفتیشی افسرکونوٹس بھیجا گیا تھا، وہ کہاں ہیں، اورریکارڈ کہاں ہے، کیا تفتیشی کونوٹس نہیں ملا؟ جس پر پولیس افسر نےعدالت کو بتایا کہ نوٹس شام کوملا تھا، جب کہ تفتیشی صبح کے وقت کراچی نکل گیا تھا، انہوں نے دوسرے ملزم کی گرفتاری کرنی ہے، اوروہ ریکارڈ بھی کراچی ساتھ لے کرگئے ہیں۔

پولیس کے اس موقف پرعدالت نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئےکہا کہ 10 بجے تک کا وقت دیتا ہوں ریکارڈ یا تفتیشی پیش ہوں، جس پر پولیس افیسر نے جواب دیا کہ وہ کراچی سے اتنی جلدی نہیں آ سکتے۔

ایڈیشنل سیشن طاہرعباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ میں نےتونہیں کہا تھا تفتیشی کراچی جائیں، فون کرکے ان کو بلائیں اورنہیں آتے تو ایس ایچ اوکو بلائیں۔

عدالت نےکیس کی سماعت میں ساڑھے 10 بجے تک کا وقفہ کرتے ہوئے حکم دیا کہ ریکارڈ نہ آیا توایس ایس پی اورآئی جی اسلام آباد کوبلائیں گے۔

وقفے کے بعد ملزم کے وکیل نے کہا کہ اگرآج ریکارڈنہیں آیاتوسماعت کل صبح رکھ لیں، پولیس افسر نے کہا ریکارڈکل شام تک مل جائےگا،سماعت پیرتک ملتوی کردیں جس پر عدالت نےپولیس کوکل تک ریکارڈپیش کرنےکاحکم دیتے ہوئے کہا کہ ایسانہ کیا گیا تو پولیس افسران کیلئےمسئلہ بن جائےگا۔

جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

pti

shehbaz gill

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div