Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

حالیہ بارشوں سے 3 کروڑ افراد متاثر ہوئے: شیری رحمان

سندھ میں سیلابی صورتحال انتہائی سنگین ہے۔
اپ ڈیٹ 25 اگست 2022 04:11pm

وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ملک میں حالیہ بارشوں سے 3 کروڑ افراد متاثر ہوئے ہیں، ملک کا کوئی حصہ بارش سے محفوظ نہیں رہا، موجودہ سیلابی صورتحال2010سے زیادہ سنگین ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ ملک میں بارشوں و سیلاب سے 900 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں- اس صورتحال میں این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے اور فوج متحرک ہیں اور متاثرین کی ہرممکن امداد کی جارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں سیلابی صورتحال انتہائی سنگین ہے، صوبے کے 30 اضلاع سیلابی پانی میں ڈوب گئے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کوئی حکومت تنہا متاثرین کی امداد نہیں کرسکتی، اگست کے دوران ریکارڈ بارشیں ہوئی ہیں، سندھ کے 23 اضلاع کو آفت زدہ قرار دیا جاچکا ہے۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا بحران بارشیں و سیلاب ہے، کوئی پولیٹکل بحران نہیں، ہماری ساری توجہ متاثرین پر ہے، ان کی بحالی کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دریائے سندھ دو طرفہ ہے اور پاکستان کا جنوب تقریباً سارا پانی کی زد میں ہے، تین کروڑ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں- یہ کسی ایک ملک اور صوبے کی بس کی بات نہیں۔

Sherry Rehman

Balochistan flood

Sindh floods

Sindh Rains

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div