Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

عمران خان کو خاتون جج مخالف بیان پر معافی مانگ لینی چاہئے: احمد اویس

ان کا طریقہ واردات ہے، پہلے ڈرانے کی کوشش کرو، نہ ڈرے تو معافی مانگ لو
شائع 23 اگست 2022 10:41pm
عمران خان اداروں کو جان بوجھ کر ٹارگٹ کررہے ہیں۔ فوٹو — فائل
عمران خان اداروں کو جان بوجھ کر ٹارگٹ کررہے ہیں۔ فوٹو — فائل
August ka mahina Imran Khan kay liye khatarnak sabit hosakta hai? | Faisla Aap Ka with Asma Shirazi

رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) احمد اویس نے اپنے پارٹی چیئرمین عمران خان کو خاتون جج مخالف بیان پر معافی مانگ لینے کا مشورہ دے دیا۔

آج نیوز کے پروگرام ‘فیصلہ آپ کا’ میں گفتگو کرتے ہوئے احمد اویس نے کہا کہ عدلیہ کا ستون پورے نظام کیلئے ضروری ہے، عمران خان کو چاہئے کہ وہ خاتون جج کے خلاف دیئے گئے ریمارکس پر معافی مانگ لیں اور اگر خان صاحب اپنے الفاظ واپس لے لیں تو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے سینیٹر کامران مرتضٰی کا کہنا تھا کہ ان کا طریقہ واردات ہے، پہلے ڈرانے کی کوشش کرو، نہ ڈرے تو معافی مانگ لو۔

پروگرام میں ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون نے کہا کہ عمران خان اداروں کو جان بوجھ کر ٹارگٹ کررہے ہیں، ایک مقبول لیڈر کو ایسا نہیں کہنا چاہئے۔

AAJ NEWS

imran khan

pti rally

Ahmed awais

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div