Aaj News

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر 24 رکنی ڈیزاسٹر مینجمنٹ وزارتی کمیٹی تشکیل

کمیٹی کسی بھی ناگہانی آفت کے حوالے سے پیشگی پلان تیار کرکے ریلیف اور بحالی کے اقدامات مرتب کرئے گی۔
شائع 23 اگست 2022 01:33pm
<p>جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے بروقت اقدامات کیے ہیں۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل</p>

جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے بروقت اقدامات کیے ہیں۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی ہدایت پر 24 رکنی ڈیزاسٹر مینجمنٹ وزارتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

24 رکنی ڈیزاسٹر مینجمنٹ وزارتی کمیٹی کے چیئرمین صوبائی وزیر راجہ بشارت اور وائس چیئرمین چیف سیکرٹری پنجاب ہوں گے۔

صوبائی وزیر خزانہ محسن خان لغاری، وزیر تعمیرات علی افضل ساہی اور صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی سمیت آئی جی پنجاب اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔

اس کے علاوہ سیکرٹریز لائیوسٹاک، لوکل گورنمنٹ، ہاؤسنگ، ڈی جی پی ڈی ایم اے، ڈائریکٹر سول ڈیفنس، ڈی جی ریسکیو1122اور فور کور ہیڈکوارٹر انجینئرنگ کے نمائندے بھی کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ وزارتی کمیٹی کسی بھی ناگہانی آفت کے حوالے سے پیشگی پلان تیار کرے گی اور پھر پیشگی وارننگ، ریسکیو، ریلیف اور بحالی کے اقدامات کرے گی۔

وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے بروقت اقدامات کیے ہیں، سیلاب زدہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے جبکہ لوگوں کو آبیانیہ اور مالیہ بھی معاف کر دیا گیا ہے۔

cm punjab

lahore

Chaudhry Pervaiz Elahi

Comments are closed on this story.

مقبول ترین