Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

وزیراعظم نے بجلی کے زائد بلوں پر عوامی شکایات کا سخت نوٹس لے لیا

شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو بجلی کے بلز پر فوری تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
اپ ڈیٹ 22 اگست 2022 04:34pm
شکایات کے ازالے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، شہباز شریف
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
شکایات کے ازالے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، شہباز شریف فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے زائد بلوں پرعوامی شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام بلز پر فوری تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے بجلی کے بلوں کے حوالے سے شکایات پر طلب کئے گئے ہنگامی اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں وفاقی وزیرِ توانائی خرم دستگیر، معاونِ خصوصی احد چیمہ اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو بجلی کے بلوں کے حوالے سے عوامی شکایات پر ترجیحی بنیادوں پر تفصیلی رپورٹ اورسفارشات مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایات جاری کردیں ۔

اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شکایات کے ازالے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، خادم پاکستان عوامی مسائل کے حل کے لیے عوام کو جوابدہ ہے، میں اپنی عوام سےہمیشہ سچ بولنے کے عہد پر قائم ہوں۔

اسلام آباد

take notice

PM Shehbaz Sharif

electricity bills

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div