Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

تیسرے ون ڈے میں نیدر لینڈز کو شکست دیکر پاکستان نے سیریز میں کلین سوئپ کرلیا

10 اوورز میں 33 رنز دے کر مد مقابل ٹیم کے 5 کھلاڑیوں کو پویلیئن کی راہ دکھانے کے اعزاز میں تیز گیند باز نسیم شاہ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے
شائع 21 اگست 2022 10:15pm
نسیم شاہ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ فوٹو — ای ایس پی این
نسیم شاہ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ فوٹو — ای ایس پی این

قومی کرکٹ ٹیم نے نیدر لینڈز کو 9 رنز سے ہرا کر تین ایک روزہ میچز کی سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی۔

روٹر ڈیم میں کھیلے گئے تین ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جس میں قومی کرکٹ ٹیم 49.4 اوورز میں 206 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔

پہلی اننگ میں بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم 91، محمد نواز 27 اور فخر زمان 26 رنز اسکور کرکے نمایاں رہے۔ بولنگ میں نیدر لینڈز کی ٹیم کے گیند بازوں میں بس دی لیدی 3، ویون کنگما 2 وکٹیں حاصل کیں۔

میچ کی دوسری اننگز میں مزیبان ٹیم 207 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقابلے کے آخری اوور میں 197 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

نیدر لینڈز کی جانب سے ٹام کوپر 62 اور وکرمجت سنگھ 50 اسکور کرکے نمایاں رہے۔ بولنگ میں گرین شرٹس کے نسیم شاہ 5 اور محمد وسیم 4 شکار کرنے میں کامیاب رہے۔

اس کے علاوہ 10 اوورز میں 33 رنز دے کر مد مقابل ٹیم کے 5 کھلاڑیوں کو پویلیئن کی راہ دکھانے کے اعزاز میں تیز گیند باز نسیم شاہ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

قومی کرکٹ ٹیم نے تینوں ایک روزہ میچز میں ہرا کر نیدر لینڈز کے خلاف کلین سوئپ کرلیا ہے۔

babar azam

PCB

Naseem shah

pakistan vs netherlands

rotterdam

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div