Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

شیری رحمان صاحبہ، یہ بادل ‘جامشورو’ میں نہیں پھٹا

جس کا کام، اسی کوساجھے، لیکن پاکستانی وزراء کی تعیناتی میں بس یہی نقطہ مدنظرنہیں رکھا جاتا
اپ ڈیٹ 20 اگست 2022 05:14pm

سیانے صحیح کہہ گئے تھے کہ “ جس کا کام، اسی کوساجھے“ ، لیکن پاکستان میں وزراء کی تعیناتی کے وقت غالباً بس اسی ایک اصول کو مدنظرنہیں رکھا جاتا۔

ماحولیات کی وزرات پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والی زرتاج گل کی ستم کاریوں کے بعد ابھی بھی بدحالی کا ہی شکار ہیں کیونکہ اس کی موجودہ “مالک” شیری رحمان بھی شاید خانہ پُری پرہی یقین رکھتی ہیں۔

وفاقی وزیربرائے ماحولیات شیری رحمان نے حالیہ بارشوں کی تباہ کاریاں اُجاگرکرتے ہوئے گزشتہ روز ٹوئٹرپرکلاؤڈ برسٹ کی ویڈیو شیئرکی جو بعدازاں انہوں نے ڈیلیٹ کردی تھی۔

سندھ کے بیشترعلاقوں میں 3 دن تک بلا تعطل بارش برسنے کابتانے والی شیری رحمان نے ہالی ووڈ کے ویژول افیکٹس سے متشابہ اس ویڈیو کا مقام ضلع جامشورو بتایا تھا ۔

شیری رحمان نے کیپشن میں لکھا تھا کہ 19 اگست کوسندھ بھر میں اب تک کی سب سے زیادہ بارش 355 ملی میٹرریکارڈ کی گئی جس نے 24 گھنٹوں میں بارش کا نیا ریکارڈ قائم کیا، ان کے مطابق پچھلا ریکارڈ 31 اگست 2011 کو ہونے والی 238 ملی میٹر بارش تھی۔

وفاقی وزیرماحولیات اگرتھوڑا ساغورفرماتیں تو انہیں اس ٹائم لیپس ویڈیو میں نیچے دوڑتی گاڑیوں کی اسپیڈ کے علاوہ اس سڑک کی “ ٹپ ٹاپ کنڈیشن“ بھی بتادیتی کہ جامشورومیں ایسی سڑکوں کی تعمیر کم از کم ازاس صدی میں ممکن نظرنہیں آتی۔

شیری رحمان نہ سہی لیکن سوشل میڈیا صارفین ضرور “سرٹیفائیڈ دوراندیش “ ہیں جنہوں نے فوراً ہی اس ویڈیو کے محل وقوع پرغورفرمایا اورجوابی ٹویٹس میں بتایا کہ یہ ویڈیو اصل میں کہاں شیئرکی گئی تھی۔

تاہم اپنی ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنے کے بعد شیری رحمان نے ایک وضاحتی ٹوئٹ پوسٹ کرتے ہوئے وجہ بھی بتائی ۔

یہ ویڈیو یکم اگست 2022 کو آسٹریلوی فوٹوگرافر کین آرٹی نے اپنے انسٹاگرام پیج پرشیئرکی تھی۔

فوٹوگرافرنے کیپشن میں لکھا تھا، “ یہ وہ دن ہے جسے میں کبھی نہیں بھولوں گا ، میں دوبارہ کبھی ذاتی طور پراس کا مشاہدہ نہیں کروں گا، یہ زندگی کے ان لمحات میں سے ہے جن کے بارے میں آپ کو خود یقین دلانا ہوگا کہ یہ کوئی خواب نہیں بلکہ حقیقت ہے“۔

Sherry Rehman

Heavy rain

cloud burst

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div