Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

حکومت نے شہزاد اکبر سمیت 10 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دیدی

وزارت داخلہ کی سفارش پر 22 افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے جب کہ تین افراد کو ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کی منظوری دی گئی ہے
اپ ڈیٹ 16 اگست 2022 06:43pm
مسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ فوٹو — فائل
مسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سفارش پر سابق مشیرِ داخلہ و احتساب شہزاد اکبر سمیت 10 افراد کے نام ایکزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی منظوری دے دی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا جس میں وزارت موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے شرکاء کو ملک میں مسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق بریفنگ میں بتایا گیا کہ موسمیاتی تبدیلیاں پاکستان کے وسائل کو متاثر کر رہی ہیں جس کی ایک بڑی وجہ آبادی میں مسلسل اضافہ ہے۔

وفاقی کابینہ نے موسمیاتی تبدیلیوں سے بچاؤ پر سفارشات کے لئے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کی صدارت میں کمیٹی تشکیل دے دی۔

اس ضمن میں وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے ممکنہ مسائل کا بخوبی ادراک ہے، مسئلہ کا حل حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

دوسری جانب اجلاس میں وفاقی کابینہ نے 35 ادویات کی قیمتوں میں مزید اضافے کی سمری کو متفقہ طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ادویات کے نرخوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سفارش پر 22 افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے جب کہ تین افراد کو ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کی منظوری دے دی۔

federal cabinet

climate change

Shehbaz Sharif

medicines

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div