Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

حادثے کا شکار ڈائیوو بس کے مسافروں کے نام سامنے آگئے

ڈائیوو بس کے 22 مسافروں نے لاہور سے کراچی پہنچنا تھا جبکہ لاہور سے عثمان اور رئیس کا ٹکٹ حیدر آباد کا بک تھا۔
شائع 16 اگست 2022 10:54am
3 مسافر انس، شاہد اور اشرف کے ٹکٹ ایک ساتھ بک کرائے گئے تھے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
3 مسافر انس، شاہد اور اشرف کے ٹکٹ ایک ساتھ بک کرائے گئے تھے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

ملتان کی تحصیل جلالپور پیر والا کے قریب موٹر وے ایم 5 پر حادثے کا شکار لاہور سے کراچی جانے والی ڈائیوو بس کے مسافروں میں سے کچھ کے نام سامنے آگئے۔

لاہور سے ڈائیوو بس سروس کمپنی ذرائع کے مطابق 3 مسافر انس، شاہد اور اشرف کے ٹکٹ ایک ساتھ بک کرائے گئے تھے، اس کے علاوہ عدیل اور شاہد کے نام پر 3،3 ٹکٹ بک ہیں۔

ایک مسافر شاہد یعقوب کے نام پر 4 ٹکٹ بک ہیں، حاشر احمد، حسن اور عبدالنافع کے نام پر 2،2 ٹکٹ بک کرائے گئے۔

مزید پڑھیں: جلالپور پیر والا میں مسافر بس آئل ٹینکر سے ٹکراگئی، 20 افراد جاں بحق

اس کے علاوہ نوید اشرف، محمد عرفان، زاہد، محمد مدثر، محمداحمد اور ریاض کے نام پر ایک ایک ٹک بک تھی۔

ڈائیوو بس کے 22 مسافروں نے لاہور سے کراچی پہنچنا تھا جبکہ لاہور سے عثمان اور رئیس کا ٹکٹ حیدر آباد کا بک تھا۔

المناک حادثہ ملتان کی تحصیل جلالپور پیروالا میں اوچ شریف کے قریب رات تقریبا 2 بجے پیش آیا تھا۔

لاہور سے کراچی جانے والی مسافر بس موٹروے ایم 5 پر آئل ٹینکر سے جا ٹکرائی، جس کے بعد بس اورآئل ٹینکر میں آگ لگ گئی تھی، حادثے میں 20 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے تھے۔

traffic accident

Multan

death casualties

jalalpur pirwala

Moterway M5

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div