Aaj News

‘الیکشن میں تاخیر جمہوریت کی موت ہوگی’

قوم کو سمجھ ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی بیماری بھاگنے کا بہانہ ہوتی ہے، شیخ رشید
شائع 15 اگست 2022 12:13pm
<p>شفاف الیکشن کی تاریخ طے کریں اور فیصلہ قوم پر چھوڑ دیں۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل</p>

شفاف الیکشن کی تاریخ طے کریں اور فیصلہ قوم پر چھوڑ دیں۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ قوم کو سمجھ ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی بیماری بھاگنے کا بہانہ ہوتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ شہبازشریف میثاق معیشت کی بجائے میثاق جمہوریت کریں، شفاف الیکشن کی تاریخ طے کریں اور فیصلہ قوم پر چھوڑ دیں، 140 ملین باشعور نوجوانوں کی جیب میں موبائل فون ہے، 10 کروڑ لوگ غربت کے شکنجے میں آگئے ہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ سیاسی تصادم بڑھ گیا تو سیاست دان بھی نشانے پرہوں گے، الیکشن میں تاخیر جمہوریت کی موت ہوگی۔

سابق وزیرداخلہ نے اپنے ایک اورٹویٹ میں لکھا کہ قوم کو سمجھ ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی بیماری بھاگنے کا بہانہ ہوتی ہے، بزدل نوازشریف آئے نہ آئے،اہل ہو یا نااہل ہو، اب کوئی فرق نہیں پڑتا، اس کی سعودی عرب کی بیماری اور لندن کی بیماری سیاسی ریاکاری ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سبراہ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ معیشت کو تباہ کرنے والے سیاستدانوں کے اصلی چہرے عوام میں بےنقاب ہو گئے ہیں۔

Sheikh Rasheed

Asif Ali Zardari

اسلام آباد

PM Shehbaz Sharif

Awami Muslim League

Comments are closed on this story.

مقبول ترین