Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

وزیراعظم نے راول چوک فلائی اوور کا افتتاح کردیا

ہم نے 4 سال سے زیر التوا منصوبہ چند ماہ میں مکمل کیا، چند ماہ میں منصوبہ مکمل کرنے والوں کو مبارکباد دیتا ہوں، شہباز شریف
اپ ڈیٹ 14 اگست 2022 03:01pm
شہباز شریف کو منصوبے سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔
شہباز شریف کو منصوبے سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔
ہم نے یہ ملک بے پناہ قربانیوں سے حاصل کیا، شہباز شریف
ہم نے یہ ملک بے پناہ قربانیوں سے حاصل کیا، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے راول چوک فلائی اوور کا افتتاح کردیا، اس موقع پر شہباز شریف کو منصوبے سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب، سابق اراکین اسمبلی حنیف عباسی، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، رکن اسمبلی طاہرہ اورنگزیب، زہرہ ودود فاطمی، طارق فاطمی، دانیال چوہدری، سی ڈی اے، ایف ڈبلیو او اور دیگر محکموں کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں راول چوک فلائی اوور کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ 4 سال سے یہ منصوبہ التوا کا شکار تھا، جسے چند ماہ میں مکمل کیا، امید ہے بارہ کہو کا منصوبہ 4 ماہ میں مکمل ہو جائے گا، چندماہ میں منصوبہ مکمل کرنے والوں کومبارکباددیتاہوں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم نے یہ ملک بے پناہ قربانیوں سے حاصل کیا، ہم دن رات محنت کرکے ملک کی تقدیر بدلیں گے، پاکستان کا کھویا ہوا مقام دوبارہ دلوائیں گے، ہم سب مل کر قوم کی تقدیربدلیں گے۔

یوم آزادی: شہباز شریف نے وزیر اعظم ہاؤس کے سبزہ زار میں پودا لگایا

پاکستان کی 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر اعظم ہاؤس کے سبزہ زار میں پودا لگایا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی سےبہت زیادہ بارش ہوئی،موسمیاتی تبدیلی کےحوالےسےبھرپورآگاہی مہم چلانی ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ پاکستانی عوام شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں اور جنگلات کو محفوظ کریں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں 75 واں یوم آزادی آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21,21 توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز کیا گیا۔

اسلام آباد

inauguration

PM Shehbaz Sharif

rawal chowk flyover

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div