Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

قومی ترانے کا نیا ورژن ریلیز کردیا گیا

پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی نیا عوام میں مقبول ہوگیا
اپ ڈیٹ 14 اگست 2022 03:33pm
قرمی ترانے کی ریکارڈرنگ کی جھلک ، تصویر وزارت اطلاعات و نشریات ٹوئٹر اکاؤنٹ
قرمی ترانے کی ریکارڈرنگ کی جھلک ، تصویر وزارت اطلاعات و نشریات ٹوئٹر اکاؤنٹ

پاکستان کی آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پرقومی ترانے کا نیا ورژن ریلیزہوگیا۔

گزشتہ روزقومی ترانے کی ریلیز سے متعلق وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم “ری ریکارڈڈ” ترانہ لانچ کریں گے۔

قومی ترانے کا نیا ورژن حکومت پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شئیر کردیا گیا ہے۔

وزیر اطلاعات کے مطابق نئے ورژن کی ‘ریکارڈنگ’ کی تیاری میں ملک بھر کے موسیقار اور گلوکار نے حصہ لیا۔

انہوں نے بتایا پاکستان کا موجودہ قومی ترانہ سرکاری طور پر 1954 میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق قومی ترانہ کی ریکارڈنگ میں 155 گلوکاروں، 48 موسیقاروں اور 6 بینڈ ماسٹروں نے حصہ لیا۔

یہ منصوبہ وزارت اطلاعات و نشریات اورآئی ایس پی آر سمیت مختلف محکموں کے تعاون سے مکمل کیا گیا ہے۔

تینوں مسلح افواج کے براس بینڈز نے بھی اس میں میں حصہ لیا ہے۔

Maryam Aurangzeb

National Anthem

14th August

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div