Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

‘حکمران اقتدار کا کمبل چھوڑ رہے ہیں مگر کمبل انہیں نہیں چھوڑ رہا’

عوام کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہونے والے ہیں، یوم آزادی کو یوم بربادی نہ بنایا جائے، شیخ رشید
اپ ڈیٹ 11 اگست 2022 03:49pm
خیبرپختونخوا کے بعد بھتہ خوروں کی کالیں اسلام آباد، راولپنڈی پہنچ گئی ہیں۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
خیبرپختونخوا کے بعد بھتہ خوروں کی کالیں اسلام آباد، راولپنڈی پہنچ گئی ہیں۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکمران اقتدار کا کمبل چھوڑ رہے ہیں مگر کمبل انہیں نہیں چھوڑ رہا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عوام کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہونے والے ہیں، یوم آزادی کو یوم بربادی نہ بنایا جائے،45 دن بہت اہم ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ غربت کے ہاتھوں لوگ خود کشیاں کر رہے ہیں، خیبرپختونخوا کے بعد بھتہ خوروں کی کالیں اسلام آباد، راولپنڈی پہنچ گئی ہیں، 12 اگست 3 بجے لال حویلی میں پریس کانفرنس اور13 اگست کی رات جلسہ کروں گا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ وزراء زیادہ اور وزارتیں کم پڑ گئی ہیں، 5 درجن سے زیادہ وزراء صرف پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ عوام کی عدالت ہر صبح سوشل میڈیا پر لگتی ہے، 140 ملین باشعور نوجوانوں کی جیب میں فون ہے، حکمران اقتدار کا کمبل چھوڑ رہے ہیں، اب کمبل انہیں نہیں چھوڑ رہا،حکمران زمینی حقائق سمجھنے سے عاری ہیں۔

Sheikh Rasheed

اسلام آباد

Awami Muslim League

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div