Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

صدر، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی ارشد ندیم کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد

کامن ویلتھ گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے پر مبارک، ارشد ندیم آپ قوم کا فخر ہیں، صدر مملکت
شائع 08 اگست 2022 09:27am
ارشد ندیم قوم کا فخراور ہمارا قومی ہیرو ہے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
ارشد ندیم قوم کا فخراور ہمارا قومی ہیرو ہے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
شاباش، ارشد ندیم ! آپ نے پاکستان کا سرفخرسے بلند کیا ہے۔

صدرمملکت عارف علوی، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدرعارف علوی کا ارشد ندیم کو جیولین تھرو میں ریکارڈ قائم کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہنا تھا کہ کامن ویلتھ گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے پر مبارک، آپ قوم کا فخر ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں اپنی محنت اور بہترین کارگردگی سے تاریخ رقم کردی ہے، گولڈ میڈل جیتنے پر مبارک، ارشد ندیم قوم کا فخراور ہمارا قومی ہیرو ہے۔

ادھر ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابرافتخار کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کیا، شاباش، ارشد ندیم ! آپ نے پاکستان کا سرفخرسے بلند کیا ہے، پاکستان زندہ باد!

یاد رہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے تاریخی تھرو پھینک کر سونے کا تمغہ جیتا تھا ،ارشد ندیم نے فائنل میں 90اعشاریہ 18میٹر کی ریکارڈ تھرو کی تھی۔

COAS

DG ISPR

President Arif Alvi

General Qamar Javed Bajwa

birmingham

Gold Medal

arshad nadeem

javelin throw

Commonwealth Games

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div