Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

13 اکاؤنٹس میں ہمارے لوگوں کو 2 کروڑ روپے ٹرانسفر ہوئے، فواد چوہدری

2013 کے الیکشن میں ہمارے رہنماؤں کو 20 سے 25 لاکھ روپے بھیجے گئے، فواد چوہدری
شائع 07 اگست 2022 07:15pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کہ 13 اکاؤنٹس ڈیکلئیرڈ ہیں اور ان میں اسے ہر ایک کی تفصیل فراہم کی گئی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت پی ٹی آئی کے فنڈنگ کے معاملے کو لے کر پاگل ہی ہوگئی ہے۔ ٹوٹل 13 اکاؤنٹس ہیں جس میں ہمارے لوگوں کو کل 2 کروڑ روپے ٹرانسفر ہوئے، لیکن بڑھا چڑھا کر اس رقم کو اربوں روپے بتایا جا رہا ہے، الیکشن کمیشن کو ان اکاؤنٹس کی تفصیلات دی گئی ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بتا چکا ہوں ایک انٹرنیشنل اکاؤنٹ کھلا اور اس میں ساری فنڈنگ آئیں، یہ 13 اکاؤنٹس بھی ڈیکلیئرڈ ہیں اور ایک ایک کی تفصیل ہم نے فراہم کر دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو ساری جماعتوں کے اکاؤنٹس پر اکٹھا فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ 2013 کے الیکشن میں ہمارے رہنماؤں کو 20 سے 25 لاکھ روپے بھیجے گئے۔

فواد چوہدری نے سوال اٹھایا کہ تحریک انصاف کے 4 ملازمین کو ایف آئی اے نے بلایا ہے، ایف آئی اے کس حیثیت سے یہ نوٹسز جاری کر رہی ہے، توقع ہے ہم ایف آئی اے میں پیش ہوں گے اور وہ بھی پیش ہوں گے، عدالت نے کہا کہ ایف آئی اے سے تعاون کرنا ہے تو کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ رانا صاحب صرف کوہسار تھانے کے ایس ایچ او ہیں بس، رانا صاحب فیصل آباد نہیں گئے کیونکہ انہوں نے احتیاط کی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنائی جائے اور 25مئی کے مقدمات کے حوالے سے ان سے تحقیقات کی جائے، ہمیں امید ہے کہ رانا ثنااللہ اور باقی لوگ چھپیں گے نہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ الیکشن کمیشن نہ صرف جانبدار ہے بلکہ یہ ملا ہوا ہے، الیکشن کمیشن اس وقت پی ڈی ایم کی سبسڈری بن گیا ہے۔

قبل ازیں اپنے ٹویٹ میں فواد چوہدری نے وزیر داخلہ رانا ثناء کے لیے سخت الفاظ استعمال کیے اور کہا کہ رانا صاحب! اپنی اوقات کے مطابق بات کیا کریں، آپ تھانہ کوہسار کے ایس ایچ او ہیں، اس سے زیادہ آپ کی کوئی حیثیت نہیں، یہ نہ ہو کہ لینے کے دینے پڑ جائیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ بہادر آپ اتنے ہیں کہ جب سے حکومت تبدیل ہوئی ہے آپ فیصل آباد نہیں گئے بہرحال احتیاط اچھی چیز ہے۔

pti foreign funding case

Fawad Chaudhary

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div