Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

‘فضل الرحمان اور نوازشریف انتقامی سیاست کی آگ پر پیٹرول ڈال رہے ہیں’

13 پارٹیوں نےعمران خان اور پی ٹی آئی کو ہدف بنایا ہوا ہے، شیخ رشید
اپ ڈیٹ 04 اگست 2022 02:49pm
مخالفین نے 100 پریس کانفرنسوں کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
مخالفین نے 100 پریس کانفرنسوں کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان اور نوازشریف انتقامی سیاست کی آگ پر پیٹرول ڈال رہے ہیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ حکومتی اتحادنہ عوام میں جانے، نہ الیکشن کرانے اور نہ مسائل حل کرنے کے قابل ہے، 13 پارٹیوں نےعمران خان اور پی ٹی آئی کو ہدف بنایا ہوا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ مخالفین نے 100 پریس کانفرنسوں کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے، الیکشن کمیشن کا بھونڈا فیصلہ سپریم کورٹ میں جانے کے ساتھ ہی نیست ونابوداور دفن ہوجائےگا۔

سابق وزیرداخلہ نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ حکومتی اتحاد نے ملکی و عوامی مسائل حل کرنے کی بجائےگرفتاریوں،مقدمات،عمران خان اور اس کی پارٹی کو نااہل کرانے پر زوردیا ہوا ہے، حکومتی اقدامات سے سیاست میں مزید انتشاراورخلفشاربڑھے گا۔

شیخ رشید کے مطابق فضل الرحمان اورنوازشریف انتقامی سیاست کی آگ پر پیٹرول ڈال رہے ہیں اور پیپلز پارٹی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

pti

Nawaz Sharif

Sheikh Rasheed

اسلام آباد

imran khan

PPP

Molana Fazal ur Rehman

Awami Muslim League

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div