Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کور کمانڈر کوئٹہ تعینات

آصف غفور کو لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کی جگہ کمانڈر 12 کور کوئٹہ تعینات کردیا گیا ہے۔
شائع 04 اگست 2022 12:13am
2020 میں انہیں جی سی اوکاڑہ تعینات کردیا گیا تھا۔ فوٹو — فائل
2020 میں انہیں جی سی اوکاڑہ تعینات کردیا گیا تھا۔ فوٹو — فائل

پاک فوج کے سابق ڈائریکٹر جنرل شعبہ تعلقات عامہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کی جگہ کمانڈر 12 کور کوئٹہ تعینات کردیا گیا۔

خیال رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی گزشتہ دنوں بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہوگئے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور انسپیکٹر جنرل (آئی جی )کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) فرائض انجام دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ آصف غفور نے نومبر 2022 میں تھری اسٹار عہدے پر ترقی پائی، دسمبر 2016ء میں ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات ہوکر عہدے پر ساڑھے تین سال فرائض انجام دیئے جس کے بعد جنوری 2020 میں انہیں جی سی اوکاڑہ تعینات کردیا گیا تھا۔

آصف غفور کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ اور این ڈی یو کے فارغ التحصیل ہیں جو ستمبر 1988ء میں پی ایم اے سے پاس آؤٹ ہوئے۔

انہوں نے کارگل کی جنگ میں حصہ لیا جب کہ بطور لیفٹیننٹ کرنل قبائلی علاقوں، سوات آپریشنز، بطور بریگیڈئیر انہوں نے ڈائریکٹر ملٹری آپریشنز خدمات انجام دیں۔

اس کے علاوہ آصف غفور نے بطور میجر جنرل سوات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ڈویژن کمانڈ بھی کی۔

ISPR

Corps commanders

pakistan army

quetta

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div