Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

ایتھلیٹ ارشد ندیم کو کامن ویلتھ گیمز 2022 کا براہِ راست فائنل کا ٹکٹ مل گیا

اکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے رکنِ کمیٹی ڈاکٹر اسد عباس نے بتایا کہ ایونٹ میں ایتھلیٹس کی کمی ہونے کی وجہ سے ارشد ندیم کولیفائنگ راؤنڈ نہیں کھیلیں گے
شائع 02 اگست 2022 08:06pm
کامن ویلتھ گیمز میں حصہ لینے کے لئے انگلینڈ پہنچے ہیں۔ فوٹو — فائل
کامن ویلتھ گیمز میں حصہ لینے کے لئے انگلینڈ پہنچے ہیں۔ فوٹو — فائل
ارشد ندیم کولیفائنگ راؤنڈ نہیں کھیلیں گے۔ فوٹو — اے ایف پی
ارشد ندیم کولیفائنگ راؤنڈ نہیں کھیلیں گے۔ فوٹو — اے ایف پی

پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم اب برمینگھم کامن ویتلھ گیمز 2022 میں جیولن تھرو ایونٹ کے کولیفائنگ راؤنڈ میں حصہ نہیں لیں گے۔

نیزہ باز ارشد ندیم جیولن تھرو ایونٹ کے کولیفائنگ راونڈ میں حصہ لیئے بغیر فائنل میں سونے کا تمغہ جیتنے کے لئے میدان میں اتریں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے رکنِ کمیٹی ڈاکٹر اسد عباس نے بتایا کہ ایونٹ میں ایتھلیٹس کی کمی ہونے کی وجہ سے ارشد ندیم کولیفائنگ راؤنڈ نہیں کھیلیں گے۔

25 سالہ نیزہ باز گزشتہ دنوں امریکا سے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن چپ میں 86.16 میٹر طویل تھرو کی مدد سے پانچویں پوزیشن حاصل کرنے بعد کامن ویلتھ گیمز میں حصہ لینے کے لئے انگلینڈ پہنچے ہیں۔

واضح رہے کہ ارشد ندیم کو ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن چپ کے فائنل تک رسائی حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

England

arshad nadeem

Commonwealth Games

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div