Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

امریکی صدر نے افغانستان میں القاعدہ کے سربراہ کی ہلاکت کی تصدیق کردی

ایمن الظواہری 2011 میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد القاعدہ کے سربراہ بنے تھے۔
شائع 02 اگست 2022 09:35am
ایمن الظواہری کی ہلاکت کے بعد امریکی شہریوں کو انصاف ملا، بائیڈن
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
ایمن الظواہری کی ہلاکت کے بعد امریکی شہریوں کو انصاف ملا، بائیڈن فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
ہم نے القاعدہ کو مکمل طور پر ختم کردیا، امریکی صدر

واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان میں ڈرون حملے کے ذریعے القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

ایمن الظواہری 2011 میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد القاعدہ کے سربراہ بنے تھے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایمن الظواہری افغانستان میں کامیاب آپریشن میں مارا گیا، انٹیلی جنس ایجنسیوں نے رواں سال ایمن الظواہری کی موجودگی کا پتہ لگالیا تھا۔

جوبائیڈن نے کہا کہ ہم نے القاعدہ کو مکمل طور پر ختم کردیا، ایمن الظواہری نائن الیون حملے کی منصوبہ بندی میں شامل تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی ڈرون حملے میں کسی عام شہری کی ہلاکت نہیں ہوئی، جو لوگ ہمارے لیے خطرہ ہیں ان کا تعاقب کریں گے، ایمن الظواہری کی ہلاکت کے بعد امریکی شہریوں کو انصاف ملا، ہر قیمت پر امریکا کا دفاع کریں گے۔

Joe Biden

US President

Washington

Al Qaeda

Drone Attack

ayman zawahiri

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div