Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

وزیر خزانہ کا150یونٹ سےکم بجلی استعمال کر نیوالے دکان داروں کو ٹیکس چھوٹ دینے کا اعلان

عمران خان کی غلط پالیسیوں نے ملک کو تباہی کے دھانے تک پہنچایا لیکن ہم نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا، مفتاح اسماعیل
اپ ڈیٹ 31 جولائ 2022 07:26pm
خان صاحب ملک میں الٹا حساب کرکے گئے اور اب پوچھ رہے ہیں ذمہ دار کون ہے؟
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
خان صاحب ملک میں الٹا حساب کرکے گئے اور اب پوچھ رہے ہیں ذمہ دار کون ہے؟ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

اسلام آباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے 150 یونٹ سے کم بجلی استعمال کر نے والے دکان داروں کو ٹیکس چھوٹ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بجلی اور گیس سستی کر کے عمران خان نے ہمیں ٹریپ کیا،10فیصد سے کم ایکسپورٹ پر مینوفیکچرنگ کمپنی پر 5فیصد اضافی ٹیکس ہوگا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ رواں ماہ 5ملین ڈالرکی درآمدات ہوئیں، جون میں 3.8 بلین کی پیٹرولم مصنوعات خریدیں، درآمدات میں کمی آئی جوخوش آئند ہے، درآمدات میں کمی سے روپے کی قدر مستحکم ہورہی ہے۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ مقامی صنعت کوفروغ دینے کے لیے کوشش کررہے ہیں، امپورٹڈ گاڑیوں کی برآمد پر پابندی ہے، گزشتہ حکومت کی وجہ سے تجارتی خسارے میں اضافہ ہوا، ملکی برآمدات بڑھانے کے لیے بھرپور اقدامات کررہے ہیں۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ملک کی موجودہ صورتحال کے ذمہ دار عمران خان ہیں، خان صاحب ملک میں الٹا حساب کرکے گئے اور اب پوچھ رہے ہیں ذمہ دار کون ہے؟ عمران خان کی غلط پالیسیوں نے ملک کو تباہی کے دھانے تک پہنچایا لیکن ہم نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا۔

انہوں کہا کہ تحریک انصاف نے 4 سال میں 20 ہزار ارب قرض لیا، عمران خان حکومت نے تاریخ کا سب سے بڑا قرض لیا، 80 فیصد قرضے بڑھائے اور معیشت تباہ کردی، کوشش ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک سال میں سرپلس کردیں۔

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ عمران خان کی حکومت میں ٹیکس وصولی میں کمی آئی، تحریک انصاف کی حکومت نے بجٹ خسارے کو بڑھایا، ہماری حکومت نے مشکل معاشی حالات میں بجٹ دیا، درآمدات پر پابندی کو مرحلہ وارختم کردیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کام کے بجائے الزامات لگائے ہیں، عمران خان نے کسی شعبے میں ریفارمز نہیں کی۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ ہم دیوالیہ سےبچنےکے لیےآئی ایم ایف گئے،حکومت سنبھالتےہی آئی ایم ایف گئے،وقت ضائع نہیں کیا۔

مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ کیاعمران خان نے5ہزاربھی گھربنائےہیں،عمران خان نےایک لاکھ لوگوں کوبھی نوکریاں نہیں دیں،زمینوں اورانگوٹھیوں کے لیے ملک کونقصان پہچایاگیا۔

انہوں نے کہا کہ بی آرٹی کی انکوائری کیوں نہیں ہونےدی جارہی، توشہ خانہ گھڑیاں بیج دی گئیں اور ایمانداری پرلیکچردیتےہیں۔

وزیرخزانہ نے مطالبہ کیاک ہ ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سامنے لایا جائے، اب تک اخبارات تک میں اسکینڈل سامنے آرہے ہیں، عمران خان ثابت کریں کہ انہوں نے غیرملکی فنڈنگ نہیں لی،شوکت خانم کے نام پر پیسہ لیا اور پی ٹی آئی کے لیے استعمال کیا، اگر الزامات غلط ہیں تو عمران خان اخبار پر مقدمہ کیوں دائر نہیں کرتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کو اگر کسی نے بچایا ہے تو وہ شہباز شریف اور نواز شریف ہیں، ملک کو بچانے کے لیے ن لیگ نے سیاست قربان کردی، ملک بچانے کے لیے ہزار دفعہ سیاست قربان کرنے کو تیار ہیں۔

مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ عمران خان کو ہم پر کرپشن کا الزام لگاتے شرم آنی چاہیئے، ٹرسٹ کے نام پر لوٹ مار تو عمران اور ان کی بیگم نے کی، فرد واحد کو قومی خزانے کی رقم دی گئی، شہزاد اکبر ملک سے باہر بھاگ گیا۔

Finance minister

اسلام آباد

imran khan

press conference

Import

Miftah Ismail

Exports

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div