Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

ممنوعہ فنڈنگ کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا جائے، حکمران اتحادی رہنماؤں کا مطالبہ

مطالبہ کرتے ہیں الیکشن کمیشن انصاف کرکے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا محفوظ فیصلہ سنائے اور اگر تاخیر ہوئی تو ای سی پی پر سوالات اٹھنے لگیں گے
شائع 28 جولائ 2022 07:10pm
الیکشن کمیشن پر سوالات اٹھنے لگیں گے۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز
الیکشن کمیشن پر سوالات اٹھنے لگیں گے۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز
Imran Khan faislay say pehlay election commission par dabao daal rahay hain: Qamar Zaman Qaira
Imran Khan faislay say pehlay election commission par dabao daal rahay hain: Qamar Zaman Qaira

حکمران جماعتوں کے رہنماؤں نے الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) سے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا محفوظ فیصلہ سنانے کا مطالبہ کردیا۔

اسلام آباد میں رہنما ن لیگ مصدق ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیربرائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا کہ 8 سال میں ممنوعہ فنڈنگ کیس کافیصلہ کیوں نہیں ہوا، تحریک انصاف نے اس کیس کی سماعت کئی بار ملتوی کروائی، عمران خان صادق وامین ہیں تو تاخیر کیوں چاہتے ہیں۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کےکام میں مداخلت نہیں کر رہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں الیکشن کمیشن انصاف کرکے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا محفوظ فیصلہ سنائے اور اگر تاخیر ہوئی تو ای سی پی پر سوالات اٹھنے لگیں گے۔

اس موقع پر وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دستخط پر25 لوگوں کو ڈی سیٹ کیا گیا لیکن چوہدری شجاعت کے دستخط تسلیم ہی نہیں ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکالا گیا،آئین و قانون کی نظر میں سب برابر ہیں مگر ہمارے ہاں ایک کے لئے قانون الگ اور دوسرے کے لئے الگ ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں 8 سال سے کیس لٹکا ہوا ہے، لہٰذ اس کیس سے متعلق ای سی پی کا جو بھی فیصلہ ہے اسے سامنا آنا چاہئے۔

pti

imran khan

Election commission of Pakistan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div