Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

دنیا کے امیر ترین شخص نے کب سے جنسی تعلق قائم نہیں کیا؟

مسک کا کہنا ہے کہ وہ بہت مصروف رہتے ہیں اور فالتو کاموں کے لیے ان کے پاس وقت نہیں۔
شائع 28 جولائ 2022 12:21pm
تصویر بزریعہ گیٹی امیجز (میٹ میوزیم/ووگ)
تصویر بزریعہ گیٹی امیجز (میٹ میوزیم/ووگ)

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے چیف اگزیکیوٹیو آفیسر (سی ای او) ایلون مسک نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے طویل عرصے سے کسی کے ساتھ جنسی تعلق قائم نہیں کیا۔

گزشتہ دنوں مسک پر گوگل کے شریک بانی سرگئی برن کی اہلیہ نکولا شاناہن کے ساتھ تعلقات کے الزام عائد کیا گیا تھا۔

انہیں خبروں کی وجہ سے ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے اسپیس ایکس کے بانی نے ٹویٹ کیا، “عرصہ ہوا میں نے جنسی تعلق تک قائم نہیں کیا۔”

مسک نے اپنے گزشتہ ٹوئٹ میں کہا تھا کہ سرگے سے خراب تعلقات کی خبریں درست نہیں ہیں، وہ اور سرگے اچھے دوست ہیں۔

انہوں نے لکھا تھا کہ، “یہ افواہ مکمل بکواس ہے، سرگے اور میں اب بھی دوست ہیں اور کل رات ایک ساتھ پارٹی میں تھے۔”

سرگے کی اہلیہ کے حوالے سے انہوں نے لکھا، “میں نے نکول کو تین سالوں میں صرف دو بار دیکھا ہے، دونوں بار آس پاس کے بہت سے دوسرے لوگ موجود تھے، نکول کے ساتھ کچھ بھی رومانوی نہیں۔”

انہوں نے وال سٹریٹ جرنل کے تحقیقاتی ایڈیٹر مائیکل سیکنولفی کے ایک ٹویٹ پر بھی ردعمل دیتے ہوئے اپنے اور سرگے کے ساتھ پارٹی کرتے ہوئے تصویر شئیر کی۔

مسک نے مزید کہا کہ وہ بہت مصروف رہتے ہیں اور فالتو کاموں کے لیے ان کے پاس وقت نہیں ہے۔

انہوں نے لکھا، “ہاں، اس سال کردار کشی کے حملے ایک نئی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔”

انہوں نے مزید لکھا، “ان مبینہ غلط کاموں میں ملوث کلیدی لوگوں میں سے کسی کا انٹرویو تک نہیں کیا گیا۔”

مسک کی والدہ اور سابقہ سپر ماڈل مے مسک نے وال اسٹریٹ جرنل پر تنقید کرتے ہوئے لکھا، “یہ الزام نہیں تھا، آپ نے ہمیشہ کی طرح اسے الزام بنایا۔ اس بار آپ کو جھوٹ بولنے کے پیسے کون دے رہا ہے؟”

وال اسٹریٹ جرنل نے کے ایک مضمون میں الزام لگایا گیا تھا کہ شناہن کے ساتھ افیئر کے بعد برن اور مسک کی دوستی خراب ہوگئی ہے۔

رپورٹ میں صورت حال سے واقف ذرائع کا حوالہ دیا گیا ہے، جنہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ جوڑے نے 2022 کے اوائل میں ‘ناقابل مصالحت اختلافات’ پر طلاق کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

Elon Musk

Tesla

SpaceX

affair

Sex Life

Nicola Shanahan

Sergey Brin

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div