Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

حلیم عادل شیخ کو جامشورو میں گرفتاری کے بعد کراچی منتقل کردیاگیا

سابق صوبائی وزیر حلیم عادل شیخ زمینوں کی خرد برد کیس میں اینٹی کرپشن جامشورو کے دفتر میں بیان دینے آئے تھے
اپ ڈیٹ 28 جولائ 2022 02:05pm
جامشورو اور حیدرآباد پولیس کی نفری اینٹی کرپشن آفس میں موجود ہے ۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
جامشورو اور حیدرآباد پولیس کی نفری اینٹی کرپشن آفس میں موجود ہے ۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
اینٹی کرپشن ڈائریکٹرکے ذیشان میمن کی جانب سے حلیم عادل شیخ کو گرفتار کیا گیا۔

اپوزیشن رہنما حلیم عادل شیخ کو جامشورو میں گرفتار کرنے کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

گذشتہ روزاپوزیشن رہنما کواینٹی کرپشن آفس جامشورو سے حراست میں لیا گیاتھا، جس کے بعد انہیں کراچی میں اینٹی کرپشن سیل ملیر کے حوالے کردیا گیا۔

میڈیا سے گفتگو کے بعد اینٹی کرپشن حکام نے چائے پلانے کے لئے مدعو کیا، تواندر جاتے ہی حلیم عادل شیخ کو حراست میں لے لیا۔

گرفتاری کے بعد کارکنان مشتعل ہوکر کوٹری ٹھٹہ روڈ پر دھرنا دے کر حلیم عادل کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

سابق صوبائی وزیر حلیم عادل شیخ زمینوں کی خرد برد کیس میں اینٹی کرپشن جامشورو کے دفتر میں بیان دینے آئے تھے۔

بلال غفارکی حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کی مذمت

ادھر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کراچی کے بلال غفار نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔

بلال غفار نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے انتقامی کارروائیوں کی ہر حد عبور کرلی ہے، پنجاب میں پی ٹی آئی کی کامیابی کا بدلہ سندھ میں لیا جارہا ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت سندھ میں اپنی حرکتوں کی وجہ سے سسک رہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں، سندھ حکومت اپوزیشن لیڈر کو اکیلا نہ سمجھیں، حلیم عادل شیخ کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

حلیم عادل شیخ لاہور کے ایک نجی ہوٹل سے گرفتار

واضح رہے کہ 6 جولائی کو اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو لاہور کے ایک نجی ہوٹل سے بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

نجی ہوٹل کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا تھا کہ چہرے ڈھانپے افراد حلیم عادل کو ہوٹل سے باہر لے جا رہے تھے۔

حلیم عادل شیخ کو پارک لین ہوٹل سے تھانہ گلبرگ پولیس لاہور اور سندھ اینٹی کرپشن پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔

pti

arrest

jamshoro

Haleem Adil Sheikh

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div