Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

بلوچستان میں بارشیں، کوئٹہ کراچی کا زمینی رابطہ منقطع

وزیراعلیٰ بلوچستان نے سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت بھی کی ہے۔
شائع 27 جولائ 2022 01:04pm
کراچی  سے حب جانے والی سڑک کا فضائی منظر : فوٹو( اے پی پی)
کراچی سے حب جانے والی سڑک کا فضائی منظر : فوٹو( اے پی پی)

بلوچستان میں مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصان سمیت کراچی سے کوئٹہ جانے والا راستہ منقطع ہوگیا ہے۔

ضلع لسبیلہ کے علاقے کاروان سے اب تک مردوں، خواتین اور بچوں سمیت 50 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

اس حوالے سے عبدالقدوس بزنجو نے ریسکیو آپریشن پر اطمینان کا اظہار کیا اور قیمتی جانیں بچانے پر پی ڈی ایم اے کو سراہا ہے۔

وزیراعلیٰ نے سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کو بچانا اور انہیں محفوظ مقامات پر پہنچانا بلوچستان حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

دوسری جانب موسیٰ خیل اور ڈیرہ بگٹی میں دو بچوں کی ہلاکت کے ساتھ مون سون کی ان بارشوں میں ہلاکتوں کی تعداد 104 ہوگئی۔

پی ڈی ایم اے کی ٹیموں نے کاروان، بیلہ میں 50 افراد کو بچایا اور شام تک اوکری سکھن کی طرف روانہ ہو گئے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ بارشوں سے 61 افراد زخمی جبکہ ہلاک ہونے والے 104 افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

یہ اموات بولان، کوئٹہ، ژوب، دکی، خضدار، کوہلو، کیچ، مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ اور سبی میں ہوئیں۔

صوبے بھر میں 6068 مکانات تباہ اور 565 کلومیٹر پر محیط 4 شاہراہیں شدید متاثر ہوئی ہیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بارشوں سے مشرقی اور شمالی اضلاع لسبیلہ، پشین، نصیر آباد، سبی، بولان اور قلعہ سیف اللہ متاثر ہوئے۔

صوبائی حکومت نے لوگوں سے غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے کی درخواست کی۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ وہ ریلیف اور بچاؤ کا کام کر رہی ہے اور لوگوں کو ضروری اشیاء فراہم کر رہی ہے، لیکن کچھ علاقوں میں لوگ اب بھی امداد کے منتظر ہیں۔

karachi

sindh

cm balochistan

Hub

Balochistan flood

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div