Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

گورنر پنجاب کی معذرت، پرویز الٰہی سے صدر مملکت نے رات 2 بجے حلف لیا

پرویز الٰہی گورنر ہاؤس سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوگئے ہیں جہاں صدر علوی ایوان صدر میں رات دو بجے ان سے وزارت اعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف لیں گے
اپ ڈیٹ 27 جولائ 2022 09:05am
صدر مملکت وزیر اعلیٰ پنجاب سے حلف لیں گے۔ فوٹو — فائل
صدر مملکت وزیر اعلیٰ پنجاب سے حلف لیں گے۔ فوٹو — فائل

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے چوہدری پرویز الٰہی سے وزارت اعلیٰ کا حلف لینے سے معذرت کرلی جس کے بعد اب ان سے صدر مملکت ڈاکر عارف علوی نے حلف لیا۔

پرویز الٰہی ایوان صدر میں تقریبِ حلف برداری کے سلسلے میں گورنر ہاؤس سے اسلام آباد پہنچے جہاں صدر علوی رات نے رات 2 بجے ان سے وزارت اعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف لیا۔

اس سے قبل چوہدری پرویز الٰہی ویڈیو لنک کے ذریعے حلف لینے کے لئے گورنر ہاؤس پہنچے جہاں ان کی تقریبِ حلف برداری ہونے کے امکانات تھے۔

سپریم کورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب الیکشن کیس میں گورنر پنجاب کو آج رات ساڑھے 11 بجے پرویز الہٰی سے وزارت اعلیٰ کا حلف لینے کی ہدایت کی تھی۔

چوہدری پرویز الہٰی سے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا حلف لینے کے معاملے پر گورنر پنجاب سے رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے معذرت کرلی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے کل کے فیصلے میں صاف الفاظ میں کہا گیا تھا کہ فیصلے پر فوری عمل یقینی بنایا جائے، گورنر پنجاب اگر پرویز الہٰی سے حلف نہ لیں تو صدر مملکت وزیر اعلیٰ پنجاب سے حلف لیں گے۔

Chaudhry Pervaiz Elahi

President Alvi

cm punjab election

aiwan-e-sadr

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div