Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

عمران خان کا سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم، آج جشن منانے کا اعلان

جو حقیقی آزادی کی ہماری تحریک میں ہمارے شانہ بشانہ رہے اور اپنی حمایت کے اظہار کے لئے بہت بڑی تعداد میں نکلے، کل ان کے ساتھ ہم خوشی منائیں گے
اپ ڈیٹ 27 جولائ 2022 09:06am
عوام کا بھی شکر گزار ہوں۔ فوٹو — فائل
عوام کا بھی شکر گزار ہوں۔ فوٹو — فائل

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا کہ آئین و قانون کی پاسداری پر ججز کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دیئے گئے ایک بیان میں عمران خان نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دباؤ کے باوجود سپریم کورٹ کے ججز قانون کے ساتھ کھڑے رہے۔

اس کے علاوہ پی ٹی آئی چیئرمین نے تحریر کیا کہ بیرسٹرعلی ظفر اوران کی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے تحریر کیا کہ ضمنی انتخابات میں پنجاب میں ضمنی انتخابات کے موقع پر دھاندلی کے خلاف نکلنے پر وعوام کا بھی شکر گزار ہوں۔

عمران خان نے اعلان کیا کہ آج شام ہم رب العزت کا شکر ادا کریں گے، عوامِ پاکستان جو حقیقی آزادی کی ہماری تحریک میں ہمارے شانہ بشانہ رہے اور اپنی حمایت کے اظہار کے لیے بہت بڑی تعداد میں نکلے، ان کے ساتھ خوشی منائیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن پر سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی رولنگ کو کالعدم قرار دے دیتے ہوئے تین گھنٹے سے زائد تاخیر کے بعد کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اتحادی امیدوار پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ پنجاب ہوں گے جس کا نوٹیفکیشن چیف سیکرٹری جاری کریں گے۔

عدالت نے ہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نو منتخب وزیراعلیٰ سے آج رات ساڑھے 11 بجے حلف لینے کی ہدایت کردی۔ اسی طرح کورٹ نے قرار دیا کہ اگر گورنر دستیاب نہ ہوں تو یہ فریضہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی انجام دیں۔

pti

Supreme Court

imran khan

cm punjab election

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div