Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

ڈی ایچ اے نے علاقے میں شرجیل میمن کا نکاسی آب کا دعویٰ مسترد کردیا

شرجیل انعام ڈی ایچ اے میں نکاسی آب کی سرگرمیوں کے حوالے سے غلط معلومات پھیلانے سے گریز کریں، ڈی ایچ اے
اپ ڈیٹ 25 جولائ 2022 03:50pm
تصویر: اسکرین شاٹ
تصویر: اسکرین شاٹ

ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کراچی نے وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کے نکاسی آب کے دعوے کو مسترد کردیا۔

ڈی ایچ اے نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں کہا کہ، “جناب شرجیل انعام ڈی ایچ اے میں نکاسی آب کی سرگرمیوں کے حوالے سے غلط معلومات پھیلانے سے گریز کریں۔”

ٹوئٹ میں کہا گیا کہ، “ڈی ایچ اے کراچی میں اِن کی طرف سے ایسی کوئی نکاسی آب کی کوشش نہیں ہوئی۔ ڈی ایچ اے کراچی اور کینٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) ڈی ایچ اے میں پانی دینے کی مشترکہ کوششیں کر رہے ہیں۔”

یہ بھی پڑھیں: ڈی ایچ اے نے اپنا برساتی پانی کے نکاس کا نظام کیسے تخلیق کیا؟

گزشتہ روز شرجیل میمن نے دعویٰ کیا تھا کہ کراچی کے تمام اہم علاقوں میں کے ایم سی اور پی ڈی ایم اے کی گاڑیاں پہنچ چکی ہیں اور پورے شہر میں نکاسی آب کا عمل جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سمیت کابینہ کے تمام ممبران شہر کے دورے پر ہیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ڈی ایچ اے بھی نکاسیِ آب کا عمل جاری ہے۔

Rain

Sharjeel Memon

DHA Karachi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div