Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

وزیراعظم حکومت نہیں ملک بچائیں ورنہ گھر جائیں: شیخ رشید

پاکستان معاشی تباہی میں داخل ہوگیا ہے، کسی دن سری لنکا بن سکتا ہے، سیاسی عدم استحکام سب کو لے ڈوبے گا
شائع 19 جولائ 2022 07:26pm
ایک کروڑ پاکستانیوں کو ان کے ووٹ کا حق دیا جائے۔ فوٹو — فائل
ایک کروڑ پاکستانیوں کو ان کے ووٹ کا حق دیا جائے۔ فوٹو — فائل

سابق وفاقی وزیر اور سربراہ عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام سب کو لے ڈوبے گا۔

ایک بیان میں شیخ رشید نے لکھا کہ پاکستان معاشی تباہی میں داخل ہوگیا ہے، کسی دن سری لنکا بن سکتا ہے، سیاسی عدم استحکام سب کو لے ڈوبے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں گندم،گھی اور پیٹرول کیسے خریدا جائے گا، قرضوں کی ادئیگی کیسے ہوگی۔ شیخ رشید نے شہباز شریف کو مشورہ دیا کہ وزیراعظم حکومت نہیں ملک بچائیں ورنہ گھر جائیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت لاہور میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں اتحادیوں جماعتوں کے سربراہان نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ اسمبلیاں ٹوٹیں گی نہ حکومت ختم ہوگی البتہ ضمنی انتخابات میں شکست کے باوجود حمزہ شہباز کی وزارت اعلیٰ بچانے کی بھی بھرپور کوشش کی جائے گی۔

دوسری جانب شیخ رشید نے اپنی ایک ٹوئٹ میں اعلان کیا کہ “اوور سیز پاکستانیوں کو موجودہ حکومت نے ووٹ کا حق دینے میں جو رکاوٹیں اور تاخیر کی ترمیم کی ہے اس کے خلاف کل میں بیرسٹرسرجیل سواتی کے ہمراہ صبح 10 بجے سپریم کورٹ میں رٹ داخل کرنے جارہا ہوں تاکہ 32 ارب ڈالر سالانہ پاکستان بھیجنے والے ایک کروڑ پاکستانیوں کو ان کے ووٹ کا حق دیا جائے۔”

Shehbaz Sharif

Sheikh Rasheed

Supreme Court

overseas Pakistanis

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div