Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

ملک میں سونے کی اونچی اُڑان برقرار، مزید مہنگا ہوگیا

سونے کے بھاؤ میں یکدم 2800 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 45 ہزار 200 روپے کا ہوگیا ہے۔
شائع 19 جولائ 2022 05:17pm
فی اونس سونا ایک ہزار 714 ڈالر پر آگیا ہے۔ فوٹو — فائل
فی اونس سونا ایک ہزار 714 ڈالر پر آگیا ہے۔ فوٹو — فائل

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2800 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کے بھاؤ میں یکدم 2800 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 45 ہزار 200 روپے کا ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قدر 2400 روپے اضافے سے ایک لاکھ 24 ہزار 485 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

عالمی صرافہ مارکیٹ میں گزشتہ روز کے مقابلے چند ڈالر اضافے کے بعد فی اونس سونا ایک ہزار 714 ڈالر پر آگیا ہے۔

پاکستان

Gold Rates

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div