Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ن لیگ کے ہنگامی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

مہنگائی، پیٹرول کی قیمتیں اور ڈالر کی اڑان بھی شکست کی وجہ بنی جب کہ ووٹ کو عزت دو یا کام کو عزت دو پر بھی لیگی ووٹر تقسیم تھے
شائع 18 جولائ 2022 06:21pm
کام کو عزت دو پر بھی لیگی ووٹر تقسیم تھے۔ فوٹو — فائل
کام کو عزت دو پر بھی لیگی ووٹر تقسیم تھے۔ فوٹو — فائل

لاہور: پنجاب میں ضمنی انتخابات کے بعد ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے ہنگامی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کو پارٹی ارکان نے ضمنی انتخابات کی شکست پر کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ کارکنوں کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان کی ن لیگ میں شمولیت پر تحفظات تھے۔

رپورٹ میں بتایا کہ مہنگائی، پیٹرول کی قیمتیں اور ڈالر کی اڑان بھی شکست کی وجہ بنی جب کہ ووٹ کو عزت دو یا کام کو عزت دو پر بھی لیگی ووٹر تقسیم تھے۔

واضح رہے کہ صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کی زیر صدارت ہنگامی پارٹی اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سمیت سینئر لیگی رہنماؤں نے شرکت کی تھی۔

اجلاس میں ضننی الیکشن میں پارٹی کی شکست اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

PMLN

Shehbaz Sharif

Punjab By Elections 2022

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div